اپنے آپ کو کمرے میں بند کر لیتا ہوں ۔۔ 5 وقت کی نماز کے سوال پر نئے اداکار خوشحال خان کے جواب نے مداحوں کو جذباتی کیوں کیا؟
نئے اداکار ویسے تو سب کی توجہ حاصل کر ہی لیتے ہیں، تاہم ان کی اداکاری کے ساتھ ساتھ ناظرین اور صارفین ان کی نجی زندگی سے متعلق معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر خوشحال خان کا ایک انٹرویو کافی وائرل ہے، جس میں وہ اپنی روزانہ کی روٹین کے بارے میں بتا رہے تھے، اسی دوران ان سے کچھ دلچسپ سوال بھی کیے گئے۔
انہی میں سے ایک سوال تھا کہ نماز کا، خوشحال خان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ پانچوں وقت کے نمازی ہیں؟ جس پر خوشحال کا کہنا تھا
کہ الحمداللہ میں پانچوں وقت کا نمازی ہوں، یہ کہتے ہوئے بھی یوں محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے خوشحال اس بات پر مطمئن ہیں۔
خوشحال نے اس صورتحال کے بارے میں بتایا ک اگر میں نماز نہ پڑھوں تو میں غیر اطمینانی صورتحال کو محسوس کرتا ہوں،
اس صورتحال مجھے اس حد تک شدت سے محسوس ہوتی ہے کہ اپنا وقت کمرے میں بتانا شروع کر دیتا ہوں۔
یہاں تک کہ میں پورا دن اپنے ہی کمرے میں رہتا ہوں، میں یہ محسوس کرتا ہوں اور سوچتا ہوں کہ یہ کیا کر رہا ہوں میں زندگی کے ساتھ۔