in

آنکھوں میں آنسو لیے والد بیٹوں کی لاش کے پاس بیٹھا تھا ۔۔ پاکستان کے مشہور ڈاکٹر والد کے تینوں بیٹوں کو شہید کر دیا گیا

آنکھوں میں آنسو لیے والد بیٹوں کی لاش کے پاس بیٹھا تھا ۔۔ پاکستان کے مشہور ڈاکٹر والد کے تینوں بیٹوں کو شہید کر دیا گیا

اچانک زندگی میں کیا ہو جائے کسی کو کچھ معلوم نہیں، ایسا ہی کچھ کوئٹہ کے مشہور ڈاکٹر کے ساتھ ہوا ہے جس کی دنیا کی اجڑ گئی۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر کوئٹہ کی ایک خبر کافی وائرل ہوئی جس میں بتایا گیا کہ کوئٹہ علاقے جوائٹ روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں تین بھائیوں کو شہید کر دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مشہور ڈاکٹر ناصر اچکزئی اپنی فیملی کے ہمراہ شادی کے تقریب سے واپس آ رہے تھے کہ اسی دوران حملہ آور جو کہ گھات لگا کر بیٹھے تھے موقع ملتے ہی حملہ کر گئے۔

حملے میں ڈاکٹر ناصر اچکزئی کے تینوں بیٹے 20 سالہ زاریان، 18 سالہ صدران اور 8 سالہ بیٹا موقع پر ہی شہید ہو گئے، تاہم ڈاکٹر ناصر محفوظ رہے۔

ڈاکٹر ناصر کی ایک تصویر کافی وائرل ہے، جس میں وہ اسپتال میں اپنے بیٹوں کی لاشوں کے پاس زمین پر بیٹھے انہیں تک رہے ہیں،

ایک والد کے لیے سب سے تکلیف دہ اور خوفناک لمحہ یہی ہوتا ہے کہ وہ اپنی جوان اولاد کا جنازہ اٹھائے۔

دوسری جانب تاحال یہ بات سامنے نہیں آ سکی ہے کہ حملہ کس نے کیا اور اس کے پیچھے کیا محرکات تھے۔ ڈاکٹر ناصر اچکزئی ارتھوپیڈک سرجن ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ مہنگے برانڈ سے دور یاسمین راشد کے چند حیرت انگیز سچ

پولیو کے قطرے پلاتی تھی اب اپنی کمپنی کی مالک ہوں۔۔ شاندار گاڑی والی یہ لڑکی اچانک کروڑ پتی کیسے بنی؟