in

آج دونوں ٹانگوں سے محروم ہیں۔۔ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے اداکار خالد سلیم موٹا زندگی کے کس مشکل دور سے گزر رہے ہیں؟

آج دونوں ٹانگوں سے محروم ہیں۔۔ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے اداکار خالد سلیم موٹا زندگی کے کس مشکل دور سے گزر رہے ہیں؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی فنکار گزرے ہیں جنہیں آج تو کوئی یاد نہیں کرتا وہ کبھی پاکستان کے بہترین اداکار کہلائے جاتے تھے

جن کے ڈرامے دیکھنے کے لیے لوگ جلدی اپنے گھروں کو چلے جاتے تھے۔ پاکستانی شوبز کے بہت سے فنکار ایسےآئے جو کبھی عروج کی بلندی پر تھے مگر وقت نے انہیں کہاں سے کہاں لاکھڑا کر دیا یہ سوچ کر دل مداحوں کا دل

اداس ہوجاتا ہے۔انہی میں پاکستان کے جانے مانے مشہور کامیڈین و اداکار خالد سلیم موٹا بھی آتے ہیں جن کی شاندار اداکاری لوگوں کے دلوں کو چھو جاتی تھی۔ رنگیلا، ننھا، منور کے بعد بطور کامیڈین جس اداکار نے نام کمایا وہ خالد سلیم موٹا تھے

۔اپنی جسامت کی وجہ سے موٹا کہلائے جانے والے خالد سلیم موٹا نے تین سو کے قریب کام کیا۔ انہیں پاکستان کے ہر دور کے مشہور اداکار کے ساتھ اسکرین شئیر کرتے دیکھا گیا۔مگر کیرئیر کے عروج پر وہ بیماریوں کا شکار ہوگئے

اور پھر وہ گھر کی چار دویواری تک محدود ہی رہ گئے۔ اداکار خالد سلیم موٹا آج کس حال میں ہیں اور کیسی زندگی بسر کر رہے ہیں آیئے جانتے ہیں۔خالد سلیم موٹا اس وقت زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں۔ وہ بیماری کے باعث عارضی طور پر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔

ان کی دونوں آنکھوں میں موتیا اتر آیا ہے جس کی وجہ سے انہیں دیکھنے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔اس کے علاوہ ان کی کی دونوں ٹانگیں کٹ چکی ہیں اور کافی عرصے سے معذوری کی زندگی گزار رہے ہیں۔ دہائیوں اسکرین پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے خالد سلیم موٹا کو جب اپنے لوگوں کی ضرورت پڑی

تو کوئی بھی ان کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا۔ حکومت نے بھی ان کی کوئی خیر خبر نہیں لی اور نہ ہی انڈسٹری میں سے کسی نے سینئیر فنکار کے بارے میں پوچھنا گوارا کیا۔خالد سلیم موٹا کے پانچ بچے ہیں جن میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔ بیٹے اپنا خاندانی کاروبار چلا رہے ہیں۔ خالد سلیم موٹا اپنے بچوں کے ساتھ اپنے آبائی شہر فیصل آباد میں مقیم ہیں۔

خالد سلیم کے بچے کاروبار سے وابستہ ہیں اور انہیں مالی طور پر کسی مشکل کا سامنا نہیں ہے۔شوگر کی وجہ سے اداکار کی دونوں ٹانگیں کٹ چکی ہیں مگر آج بھی وہ اپنی زندگی کیسے بہت خوش ہیں۔ خالد سلیم موٹا اللہ کے بہت قریب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے نماز کی ادائیگی کو اپنا معمول بنایا ہوا ہے اور روزانہ قرآن پاک کی تلاوت بھی کرتے ہیں۔جانیئے خالد سلیم موٹا کے بارے میں مزید دلچسپ باتیں نیچے دی گئی ویڈیو میں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اہلیہ کے جنازے پر ہی شادی کر لی ۔۔ دنیا کا انوکھا شوہر جس کی بیوی کو گھر کے بجائے قبرستان لے جایا گیا، دیکھیے

ماں کے جگر کا ٹکڑا جس نے اپنے جگر کا ٹکڑا ماں کو دے ڈالا — ہمت، حوصلے اور فرمانبرداری کی مثالی داستان