عوام کو پٹرول کی بچت کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ خواجہ آصف کا ایسا مشورہ کہ پاکستانی سر پکڑ کر بیٹھ گئے
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ آصف نے عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول اور بجلی کی بچت کریں اور
پیٹرول کی بچت کے لیے پیدل چلیںیا سائیکل پر سفر کریں۔ نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت
کو تبدیل کرنے کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے اور ہوم ورک مکمل ہے، پنجاب میں تبدیلی سے سیاسی استحکام آئے گا۔انہوں نے سابق
وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق کہا کہابھی نواز شریف وطن واپس نہیں آ رہے ہیں، حالات ٹھیک ہوں گے تو وطن واپس آئیں گے، میاں نوازشریف کی وطن میں موجودگی
سےمسلم لیگ ن کے کارکنوں کے حوصلوں میں اضافہ ہوگا۔انہوںنے کہاکہ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے ابھی کچھ طے نہیں ہوا
اور نہ ہی اس پر کام شروع ہوا ہے۔خواجہ آصف نے بتایا کہ جب آرمی چیف کو تعینات کیا جائے گا تو سب سے پہلے ادارے سے مشاورت ہوگی
اس کے بعد اتحادیوں سے مشاورت کریں گے پھر آرمی چیف کو تعینات کیا جائے گا