in

مریضوں کا خون پینے والی ڈاکٹر کی خبرچلنے کے بعد وہ لڑکی اب کس حال میں ہی انتہائی افسوسناک خبر

مریضوں کا خون پینے والی ڈاکٹر کی خبرچلنے کے بعد وہ لڑکی اب کس حال میں ہی انتہائی افسوسناک خبر

گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اسلام آباد کے ایک مشہور صحافی کی جانب سے ایک خبر شیئر کی گئی تھی جس

میںبتایا گیا تھا کہ راولپنڈی شہرکے بڑے ہسپتال سے انسانی خون پینے والی لیڈی ڈاکٹر کو ہسپتال انتظامیہ نے تحقیقات کے بعد

نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔ یسریٰ نامی لیڈی ڈاکٹر ہسپتال کی لیبارٹری میں فرائض انجام دیتی تھیں۔ ہسپتال انتظامیہ کو لیڈی ڈاکٹر کے

متعلق انسانی خون پینے کی شکایات موصول ہوئیں تھیں کہ یہ لیبارٹری میں مریضوں کا ٹیسٹ ہونے کیلئے آنے والا خون پیتی ہیں۔ تحقیقات کے دوران خون

پینے کا الزام ثابت ہونے پر لیڈی ڈاکٹر یسریٰ کو ری ہیب سنٹر منتقل کر دیا۔ اور صحافی نے یہ بات دعویٰ سے کہی تھی کہ خبر سچی ہے ۔۔ مگر یہ خبر

جھوٹی نکلی ۔۔ اس خبر کے بعد ہر کسی کو ڈاکٹر یسریٰ کی تلاش تھی۔ ایک چینل کی جانب سے جب ان کا انٹرویو لیا گیا تو حقیقت معلوم ہوئی کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ جب اس خبر کی تردید خود ڈاکٹر یسریٰ اور ان کے گھر والوں نے کی تو معروف صحافی نے اپنا پوسٹ بھی ڈیلیٹ کردیا اور تفصیلات کے مطابق انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے معافی بھی مانگ لی۔

انٹرویو میں بات کرتے ہوئے یسریٰ کے والد نے کہا کہ : ” میری بیٹی شدید اذیت میں ہے۔ ہم جس کرب، تکلیف اور دکھ سے گزر رہے ہیں یہ بتایا نہیں جا سکتا۔ بیٹی کے حوالے سے اس افواہ پر مبنی ویڈیوز اور پوسٹیں تو لاکھوں لوگوں نے دیکھیں اور پڑھیں مگر اس کی تردید اور اس پر معذرت پر کسی نے کم ہی توجہ دی ہے۔ میری بیٹی کی حالت یہ ہو چکی ہے کہ وہ جب کمرے سے باہر نکلتی ہے تو پوچھتی ہے کہ پاپا آج میرے بارے میں سوشل

میڈیا پر کیا چھپا؟ ہسپتال کی انکوائری کمیٹی نے ہمیں بھی بلایا تھا۔ جب میں نے یہ بات سنی تو میرے پاؤں تلے زمین نکل گئی۔ مگر ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم انکوائری کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ انکوائری کمیٹی نے بیٹی کا نفسیاتی معائنہ اور

مختلف ٹیسٹ کروانے کا کہا جو ہم نے کروائے۔ لوگوں نے ہم سے پوچھنا شروع کر دیا اور ہم پر ایسا وقت آ گیا کہ ہمیں کچھ سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔ ” ہماری اکلوتی بیٹی ہے یسریٰ ، ہم نے اس کو پڑھایا لکھایا، ڈاکٹر بنایا لیکن اس

جھوٹی خبر نے ہماری زندگیوں میں ایک گیپ پیدا کردیا ہے۔ غلط نہ کرنے پر بھی ہمیں غلط محسوس ہو رہا ہے۔ ہم سے کسی نے پوچھنے کی زحمت نہیں کی۔ کوئی کیا کہتا، کوئی کیا۔ ہم اپنی بچی کی سچائی کو ظاہر کرنے کیلئے آخری وقت تک لڑیں گے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اگر عمران خان کو اقتدار سے نہ نکالا جاتا تو میری 5 غلط فہمیاں کبھی دور نہ ہوتیں ۔۔۔۔ ارشاد بھٹی کا ایک زبردست سیاسی تبصرہ

میں نے ذہنی سکون حاصل کرنے کے لئے 53 شادیاں کیں۔۔ اتنی زیادہ شادیاں کرنے والے شخص کے مطابق کون سی عورت اچھی بیوی ثابت ہوسکتی ہے؟