ہاتھوں میں افغانستان کے پرچم اٹھائے گاڑیوں میں جشن مناتے رہے ۔۔ دیکھیں کیسے پاکستان میں رہ کر افغانی لوگ پاکستان ہی کی ہار کا جشن منا رہے ہیں
سب ہی جانتے ہیں کہ پاکستان سری لنکا سے ایشیا کپ کا فائنل ہار گیا ہے جس پر عوام افسردہ بھی ہے مگر پھر بھی اپنی ٹیم کو کچھ نہیں کہہ رہی
کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ ہمارے ہیرو ہیں اور کھیل میں ہار جیت تو ہوتی رہتی ہے مگر اب ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے تہلکہ مچا دیا ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ سری لنکا سے 23 رنز سے ہارنے پر پاکستان میں رہنے والے افغانی بہت خوش ہو گئے اور رات بھر انہوں نے خوب جشن منایا۔
یہ جشن انہوں نے سڑکوں پر گاڑیاں دوڑا کر اور ہاتھوں میں افغانستان کے پرچم اٹھائے منایا۔ یہی نہیں سڑکوں پر گاڑیوں کی ریسیں لگائیں گئیں ارو مختلف قسم کے اسٹنٹ بھی کیے گئے۔
آگے بڑھنے سے پہلے آپکو بتاتے چلیں کہ یہ جشن کہیں اور نہیں بلکہ سائٹ ایریا کے علاقے
بنارس میں منایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں خوب محنت
کی ہاں فائنل میں کچھ غلطیاں ہو گئیں جس کی وجہ سے ہم ایشیا کپ کی ٹرافی وطن لانے میں ناکام رہے۔