in

ثمینہ کے لیے رویا کرتا تھا کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ کہیں ۔۔ ہمایوں سعید نے پہلی بار اپنی اہلیہ سے متعلق انکشاف میں کیا کہا؟

ثمینہ کے لیے رویا کرتا تھا کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ کہیں ۔۔ ہمایوں سعید نے پہلی بار اپنی اہلیہ سے متعلق انکشاف میں کیا کہا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سپراسٹار ہمایوں سعید اپنی دم دار اداکاری کی بدولت لوگوں میں مقبولیت رکھتے ہیں۔ آج انہیں انڈسٹری میں کئی سال ہوگئے مگر آج بھی ایسا لگتا ہے کہ وہ پہلی بار ڈراموں میں کام کر رہے ہوں۔

ہمایوں سعید کے چاہنے والے ان کے بارے میں بہت ساری باتیں جاننے کا جنون رکھتے ہیں۔ ہمایوں سعید اپنے کام کے بارے میں ہر پروگرام میں

ہی گفتگو کرتے ہیں لیکن انہوں نے پہلی بار اپنی شادی سے پہلے کی زندگی کے بارے میں اہم انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا۔

ہمایوں سعید نے اپنی اہلیہ سے متعلق انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ ثمینہ سے شادی کے لیے بہت آنسو بہائے تھے۔

معروف ڈائریکٹر فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ میں ثمینہ کو بے حد پسند کرتا تھا، کافی عرصہ میری اور ثمینہ کی بات چیت رہی۔

اداکار نے بتایا کہ جب شادی کا وقت آیا اور ہمیں شادی کا طے کرنا تھا تو میں رونے لگا کہ کہیں اس کی شادی کہیں اور نہ ہو جائے، میں نے کہا مجھے اسی سے شادی کرنی ہے۔

ہمایوں سعید نے بتایا میرے والدین نے مجھ سے کافی لڑائی کی، ماں باپ بولتے تھے کہ ابھی تمہاری شادی کا وقت نہیں ہے لیکن بالآخر ہماری شادی ہوگئی۔

خیال رہے کہ ہمایوں سعید ثمینہ ہمایوں کے ساتھ سن 1995 میں رشتہ ازداج میں منسلک ہوئے تھے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ٹوٹا ہوا ہاتھ اور جسم میں کمزوری پر ارادے ہیں جوان ۔۔ جانیے کینسر کو شکست دینے والا یہ نوجوان کون ہے ؟

ایک بار ماں نے زندگی دی تو دوسری بار بہن نے، بہن نے بھائی کے لیے ایسی قربانی دے دی جس کی مثال ملنا مشکل