21سال کی عمر میں دو بچیاں لوگوں نے مجھے کہا اب کون تم سے شادی کرے گا روینہ ٹنڈن نے اپنی زندگی کا سب سے حیران کن راز کھول ڈالا
بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا ہے کہ دو بچیوں کی وجہ سے کہا جا رہا تھا کہ مجھ سے کوئی شادی نہیں کرے گا۔روینہ کا کہنا تھا کہ 1995میں جب وہ
صرف 21برس کی تھیں تو انھوںنے پوجا اور چھایا کو گود لے لیا۔ تب انھیں کہا گیا کہ ان کا یہ اقدام ان کی شادی کے راستے کی رکاوٹ بن سکتا
ہے۔ اور کوئی مجھ سے ان دو بچیوں کے ہوتے ہوئے شادی نہیں کرےگا۔روینہ کاکہنا تھا کہ لیکن اب میں سوچتی ہوں تو یہ میرا سب سے
بہترین فیصلہ تھا اور میں نے ہر پل ان بچیوں کے ساتھ بھرپور طریقے سےگزارا
اور اب وہ دونوں بھی بہترین شادی شدہ زندگی گزار رہی ہیں۔خیال رہے کہ روینہ ٹنڈن نے 1995 میں چھایا اور پوج نامی
دو بچیوں کوگود میں لیا تھا جب کہ انہوں نے 2004 میں فلم ڈسٹری بیوٹر انیل ٹنڈانی کے
ساتھ شادی کی تھی جس سے ان کے اپنے دو بچے بیٹی راشا اور بیٹا رنبیر ہیں۔