in

لوگوں کے گھر بہہ گئے اور انہیں یہ اٹلی لگ رہا ہے ۔۔ منظور وسان نے سیلاب متاثرین کی ایک نہ سُنی اور ہاتھوں سے دھتکارتے رہے، ویڈیو وائرل

لوگوں کے گھر بہہ گئے اور انہیں یہ اٹلی لگ رہا ہے ۔۔ منظور وسان نے سیلاب متاثرین کی ایک نہ سُنی اور ہاتھوں سے دھتکارتے رہے، ویڈیو وائرل

پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے ایک اور نئی منطق پیش کردی انہوں نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقے کو اٹلی کے شہر وینس سے ملا ڈالا۔

انہوں نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ جب میں وہاں گیا تھا تو ایسا نظارہ تو میں نے وہاں دیکھا تھا لیکن اب تو یہ نظارہ یہاں بھی موجود ہے۔

سندھ میں سیلاب کے باعث خیرپور کے گاؤں کوٹ ڈی جی کے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔ پیر گڈو گوٹھ میں 12 سے 13 فٹ پانی موجود ہے۔ منظور وسان اس گاؤں کے دورے پر نکلے تھے۔

وہاں انہوں نے کہا کہ اپنی 50 سالہ سیاسی زندگی میں ایسا نظارہ نہیں دیکھا، ایسے حالات میں پیر گڈو گوٹھ سے 5 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

ہم یہاں کے لوگوں کو کھانا، ٹینٹ، ترپال اور نقد پیسے بھی دے رہے ہیں، پانی نکالنے کے لیے پیٹرول کے ساتھ لفٹ مشین دے رہے ہیں، اس علاقے میں 1500 ایکڑ میری اپنی ذاتی باغات پر مشتمل زمینیں ہیں جو تباہ ہوگئی ہیں۔

ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جب سیلاب زدگان ان سے ملنے، ان کو اپنی روداد بتانےکے لئے ان کی کشتی کے قریب پہنچے

تو یہ ان کو ہاتھ سے دھتکارتے رہے، ان کو دور ہونے کا کہتے رہے۔ ان کے اس جارحانہ رویے پر سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آپ بیٹی کا ساتھ دینے پر سب کے لیے مثال ہیں ۔۔ ظہیر احمد کی گرفتاری کے بعد مہدی علی کاظمی نے بیٹی سے متعلق کیا بتایا

صبر کرنا ،خوش رہنا اور امی ابو کا خیال رکھنا ۔۔ شہادت سے 15 گھنٹے پہلے بہن کو خط لکھنے والے پاکستانی فوجی کا خط کیوں وائرل ہے؟