in

انسانوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک ۔۔ غریب بچوں کو کھانا پھینک کر دینے والا یہ شخص کون ہے؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

انسانوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک ۔۔ غریب بچوں کو کھانا پھینک کر دینے والا یہ شخص کون ہے؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

افسوس کی بات ہے کہ انسانیت کی تذلیل کرنے والے بھی خود انسان ہیں۔ ایک انسان کو اپنی عزتِ نفس حد سے زیادہ پسند ہے لیکن دوسروں کی

عزت کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ ایک مشہور کہاوت ہے خُدا گنجے کو ناخن نہ دے کہ وہ دوسروں کو نوچ کر کھائے۔ یہ اسی لئے کہی گئی ہے

کہ خدا کبھی کسی کو دوسروں پر غالب نہ لائے ورنہ ایک انسان ظلم و ستم کرنے میں نہ تو جانوروں کے حقوق کا خیال کرتا ہے اور نہ ہی بشرِ مومن کا ۔۔

ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے ایک پیر غریبوں کے لئے محفل سجائے بیٹھا ہے، اس نے لنگر کا اہتمام کر رکھا ہے تاکہ گاؤں والے اسے عزت دیں، اس کے پاؤں چومیں، اس کے آگے سر جھکائیں۔

گاؤں والے سب لوگ زمین پر بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں اس شخص کے سامنے ڈھیر سارا کھانا یز پر رکھا وہا ہے اور غریب بھیک مانگنے

والے بچوں نے جب کھانا مانگنا چاہا تو انہیں یوں اچھال کر کھانا دیا جا رہا ہے جیسے انہوں نے کھانا نہیں کوئی رشوت مانگ لی ہو۔

ویڈیو میں وائرل ہونے والے اس شخص کا تعلق جھنگ سے بتایا جاتا ہے ان کا نام پیر پٹھان قاسم آغا صاحب ہے۔ جھنگ کی اکثریت

ان کو پیر سمجھتی ہے اور ان کو بڑی عقیدت سے مان دیا جاتا ہے۔ لیکن ان کا یہ رویہ اس کے بالکل برعکس ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فجر کی نماز کے بعد 40 مرتبہ یہ دعا پڑھ لیں حضرت یوسفؑ کی دعا

مناسب ’’دعا ‘‘