ہم نے کچھ نہیں کروایا۔۔۔وہ اداکار جو مانتے ہی نہیں کہ ان کے چہرے پر کچھ نیا ہے
سچ کو سچ نا کہیں تو اس کی شکل بدل نہیں جاتی۔۔۔وہ اپنی جگہ پر قائم ہی رہتا ہے۔۔۔عوام اب اتنی ہوشیار ہوچکی ہے کہ وہ ذرا سی تبدیلی کو بھی فوراً پکڑ لیتی ہے اور انہیں اس معاملے میں
کوئی چیلنج نہیں کر سکتا کیونکہ یہی وہ لوگ ہوتے ہیں جو اتنا غور سے دیکھتے اور پسند کرتے ہیں کہ کوئی دوسرا اتنا سمجھ ہی نہیں سکتا۔۔شوبز میں کئی ستاروں کو دیکھ کر عوام نے کہا کہ یہ پہلے ایسا نہیں تھا ۔۔۔ضرور کچھ الگ ہے ان کے چہرے پر لیکن یہ وہ ستارے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم نے تو کبھی کچھ کروایا ہی نہیں
فہد مصطفیٰ
پرانے ڈرامے اور آج کے ڈرامے اور شوز نکال کر دیکھ لیں تو سچ اور جھوٹ کی پہچان ہوجائے گی کہ فہد مصطفیٰ کے چہرے پر کیا فرق آیا ہے۔۔۔لیکن فہد مصطفیٰ دھڑلے سے اس حقیقت سے انکار کردیتے ہیں
۔۔وہ یہ کہتے ہیں کہ پہلے میں غریب تھا تو چہرہ عجیب ہی لگتا تھا ۔۔۔پیسہ آتا ہے تو چہرہ خود ہی بدل جاتا ہے ۔۔۔پھر گورا ہونے کے
انجیکشنز کیوں لگاؤں گا۔۔۔پیسے کے بعد چہرہ پر چمک خود بخود ہی آجاتی ہے۔۔۔لیکن عوام اس بات سے مکمل انکار کرتے ہیں۔۔ان کی نظر میں فہد مصطفیٰ بہت کچھ چھپا رہے ہیں۔۔۔
ہانیہ عامر
ہانیہ عامر کے بھولے بھالے چہرے کو لوگوں نے اپنے دل میں بسا رکھا تھا۔۔۔وہ سب کو اپنے معصوم چہرے کی وجہ سے بہت پسند تھیں لیکن پھر اچانک ہی ان کے چہرے کے خدوخال ایسے بدلے کہ لوگ حیران رہ گئے۔۔۔یہ فرق اتنا واضح ہے کہ بغیر آنکھوں
کے بھی کوئی اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکتا لیکن ہانیہ عامر اسے فلٹر کا نام ہی دیتی رہیں۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے چہرے پر کچھ بھی نہیں کروایا۔۔عقل مند تو فوراً ہی انہیں دیکھ کر پہچان گئے تو اب ان کے جھوٹ کی کوئی گنجائش بچتی نہیں-
حرا مانی
حرا مانی نے بھی اپنے چہرے پر وائٹننگ انجیکشنز لگوانے شرو ع کئے تو اچانک ہی چہرے پر آرٹیفیشل نور کی برسات ہونے لگی۔۔۔وہ مانیں یا نا مانیں لیکن ان کے چہرے کی رنگت میں بھی واضح تبدیلی آئی ہے
اور جن لوگوں نے انہیں شروع سے دیکھا ہے وہ اس تبدیلی کو فورا ہی پہچان گئے۔۔انہیں شائستہ لودھی کے کلینک پر بھی اکثر دیکھا گیا ہے اور وہ وائٹننگ کے علاوہ ہر ٹریٹمنٹ کو پروموٹ کرتی ہیں لیکن سچ کیا ہے وہ نظر آرہا ہے