in

بچی پانی میں ڈوب رہی تھی لوگ ویڈیوز بنارہے تھے ۔۔ معاشرے میں بڑھتی بے حسی کی شرمناک مثال

بچی پانی میں ڈوب رہی تھی لوگ ویڈیوز بنارہے تھے ۔۔ معاشرے میں بڑھتی بے حسی کی شرمناک مثال

پاکستان میں حالیہ مون سون سیزن کے دوران تباہی اور معاشرتی بے حسی کی شرمناک مثالیں دیکھنے میں آئیں، ملک کے مختلف شہروں میں جہاں بارش کے پانی سے لوگوں کی املاک اور قیمتی زندگیاں ضائع ہوئیں وہیں کچھ لوگ مدد کے بجائے بے حسی کی نئی داستانیں رقم کرتے نظر آئے۔

کراچی سے لے کر خیبر تک شدید بارشوں نے بھرپور تباہی مچائی، ڈیم ٹوٹ گئے اور دریا بپھرنے سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے، سیلاب میں بہہ کر سیکڑوں لوگوں نے اپنی زندگیاں گنوا دیں۔

بارش کے بعد سندھ اور بلوچستان میں سب سے زیادہ تباہی دیکھنے میں آئی جہاں لوگوں بے سرو سامانی کی حالت میں حکومتی امداد کے منتظر ہیں، لوگوں کے مال مویشی سیلاب کی نذر ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنیوالی تصاویر اور ویڈیوز میں یہ دیکھا گیا کہ کئی مقامات پر لوگ شدید مشکل سے دوچار تھے اور قریب ایسے لوگ موجود تھے جو مدد کرسکتے تھے لیکن وہ آگے نہیں آئے۔

انسانوں کے علاوہ مویشی بھی سیلاب کے دوران لوگوں کی بے حسی کو بے بسی سے دیکھتے رہے اور پانی میں بہہ گئے لیکن کسی نے مدد کرنے کی کوشش نہ کی۔

اس ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ننھی سی بچی سیلاب کے پانی میں بہہ رہی ہے اور قریب کھڑے لوگ اس کو نکالنے کے بجائے ویڈیو بنارہے ہیں۔

ہوسکتا ہے کہ بعد میں اس بچی کو نکال لیا گیا ہو لیکن اس منظر نے لوگوں کے دل دہلا دیئے ہیں کہ لوگ اتنے بے حس ہوگئے ہیں کہ ایک بچی کو بچانے کے بجائے ویڈیوز بنانے میں لگے ہیں جس کی وجہ سے اس بچی کے ساتھ کوئی بڑا حادثہ بھی ہوسکتا تھا۔

ہم لوگ ہر بات کیلئے حکومت اور انتظامیہ کو مورد الزام ٹھہرا کر خود بری الزمہ ہوجاتے ہیں لیکن اگر ہم لوگ خود بھی کوشش کریں تو شائد کئی مسائل ہم خود بھی حل کرسکتے ہیں

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

”صبح اٹھتے ہی بار پڑھ لیں 131“

حکومت نے پی ٹی آئی کو کہیں کا نہ چھوڑا ،کیا ہونے والا ہے ؟