وزیراعلیٰ پنجاب نے گریجویشن تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان کردیا
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبے میں گریجویشن تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان کردیا۔
یوم آزادی کے موقع پر اپنے بیان میں پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ پہلے میٹرک تک تعلیم فری کی،
اب گریجویشن تک تعلیم کو فری کریں گے اور خصوصی بچوں کے اداروں
اورسپورٹس سہولتوں میں اضافہ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف
جنرل قمر جاوید باجوہ نے وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیربنایا، پاکستان کے
خلاف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ وطن کی حفاظت
اورامن کی خاطر قربانیاں دینے والے سکیورٹی فورسز و پولیس کے افسروں
اورجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔