وہ فلم جو دیویا بھارتی کے انتقال کے بعد جوہی چاولہ نے مکمل کروائی تھی ۔۔۔۔
ممبئی (ویب ڈیسک) آنجہانی بھارتی اداکارہ دیویا بھارتی کو ان کے مختصر فلمی کیریئر کے دوران کچھ فلموں سے نکالا بھی گیا،
ایک فلم سے انہیں نکالے جانے کی وجہ اداکار عامر خان بنے۔ 1990 کے عشرے کے ابتدائی سالوں کے دوران جب دیویا بھارتی کا ستارہ جگمگا رہا تھا، اس وقت انہیں ایک دو نہیں بلکہ کئی
فلموں کی پیشکش ہوا کرتی تھی۔ اسی دوران انہیں ہندی سنیما کی ایک بلاک بسٹر فلم ’ڈر‘ میں بھی مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی جسے انہوں نے قبول بھی کرلیا تھا، تاہم عامر خان نے فلم ساز یش چوپڑا
سے اس فلم میں دیویا کی جگہ جوہی چاولہ کو لانے کا مطالبہ کیا۔ اس حوالے سے آنجہانی اداکارہ کی والدہ میتا بھارتی کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اب بھی لگتا ہے کہ دیویا بھارتی کو یش چوپڑا سے تعلقات خراب ہونے
کے باعث فلم ڈر نہ مل سکی لیکن ایسا نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب سنی دیول کو فلم کے مرکزی ہیرو کے لیے کاسٹ کیا گیا تو انہوں نے فلم میں اپنے مقابل مرکزی اداکارہ کے لیے دیویا
کی خواہش کا اظہار کیا۔ میتا بھارتی کا کہنا تھا کہ اس فلم کے منفی کردار کے لیے یش چوپڑا نے عامر خان کا انتخاب کیا تھا اور وہ چاہتے تھے کہ فلم میں دیویا کی جگہ جوہی چاولہ مرکزی اداکارہ کا کردار نبھائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں امریکا جانا تھا
اور جانے سے پہلے یہ اعلان ہوا کہ ڈر فلم کے مرکزی کرداروں میں سنی دیول، دیویا بھارتی اور عامر خان ہوں گے، تاہم جب ہم امریکا سے واپس آئے تو اسٹار کاسٹ بدل کر سنی دیول،
عامر خان اور جوہی چاولہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ عامر خان اس وقت یش چوپڑا کے ساتھ ان کی ایک اور فلم ’پرمپرا‘ کے سلسلے میں کام کر رہے تھے اور اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عامر کسی نا کسی طرح دیویا کو فلم سے باہر کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جوہی تو فلم میں آگئیں
لیکن پھر عامر خان کو فلم سے نکال دیا گیا اور ان کی جگہ پر شاہ رخ خان نے ’ڈر‘ میں ولن کا کردار نبھایا جو کافی مقبول بھی ہوا۔ خیال رہے کہ 1992 میں بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی دیویا کا فلم کیریئر صرف ایک سال پر محیط رہا
اور 1993 میں اپنے فلیٹ کی بالکنی سے گرنے کی باعث ان کی موت ہوگئی تھی۔ اپنے اس مختصر فلمی کیریئر میں دیویا نے 21 فلموں میں کام کیا جن میں سے دل کا کیا قصور، دیوانہ، شعلہ اور شبنم، بَلوان، دل آشنا ہے اور دشمن زمانہ شامل ہیں۔