in

عمرہ پر آئے ابرار الحق کو خانہ کعبہ میں بڑی سعادت نصیب ہو گئی

عمرہ پر آئے ابرار الحق کو خانہ کعبہ میں بڑی سعادت نصیب ہو گئی

لاہور (ویب ڈٰیسک) پاکستان کے معروف گلوکار اور سماجی رہنما ابرارالحق نے غلاف کعبہ اپنے ہاتھ سے

سینے کی ویڈیو شیئر کردی۔معروف گلوکار ابرار الحق نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے،

جس میں وہ غلافِ کعبہ پر سوئی سے ٹانکے لگاتے نظر آرہے ہیں۔اپنے پیغام میں ابرارالحق نے لکھا کہ

آج میرے والدین زندہ ہوتے تو بہت خوش ہوتے کہ ان کے گناہ گار بیٹے

کو اللّٰہ تعالیٰ نے اس سال کے نئے غلافِ کعبہ پر سونے کے دھاگے سے ایک ٹانکا لگانے کی سعادت دی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار یکم محرم کو غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی گئی۔

دوسری جانب یکم محرم سے بیرون ممالک کے عمرہ زائرین کی آمد بھی شروع ہوگئی

اور عمرہ ویزے کی میعاد پہلی بار 3 ماہ کر دی گئی ہے، عمرے پر آئے زائرین ملک میں کہیں بھی آ جا سکتے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اکلوتا بیٹا فجر کی نماز پڑھ کر گھر سے نکلا، لیکن جنازہ واپس آیا ۔۔ ہاکس بے پر سمندر میں نہاتے ہوئے 6 نوجوان ڈوب گئے

وہ فلم جو دیویا بھارتی کے انتقال کے بعد جوہی چاولہ نے مکمل کروائی تھی ۔۔۔۔