’’ڈالر سے بھرے 245 سوٹ کیسز کراچی سے دبئی گئے‘‘شہباز شریف نے یہ رقم کسے بھجوائی؟تہلکہ خیز انکشاف
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) میاں شہباز شریف کے بطور وزیراعظم عہدہ سنبھالنے کے چند ہی دنوں کے اندر ڈالر سے بھرے 245 سوٹ کیسز لے
کر ایک نجی طیارہ کراچی سے دبئی گیا۔تفصیلات کے مطابق نامور تجزیہ کار اور سینئر صحافی شاہین صہبائی نے سماجی رابطوں کی
ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ معتبر اور باخبر اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں شہباز شریف کے بطور وزیراعظم عہدہ سنبھالنے کے
چند ہی دنوں کے اندر ڈالر سے بھرے 245 سوٹ کیسز لے کر ایک نجی طیارہ کراچی سے دبئی گیا تھا۔انہوں نے لکھا کہ ایک کسٹم انٹیلی جنس افسر
جس نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ دی تھی اسے بھی فوری طور پر اس کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ ہم جانتے ہیں کہ اپریل 2022ء ڈالر سے بھرے سوٹ کیسز لے کر کون دبئی گیا، کیا نیوٹرلز
اس حوالے سے کوئی تحقیقات کریں گے۔ایک اور ٹویٹر پیغام میں انہوں نے لکھا کہ میرے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے
کہ اپریل 2022ء میں ڈالر سے بھرے سوٹ کیسز کراچی سے دبئی لے کر جانے کی رپورٹ کرنے والے کسٹم انٹیلی جنس افسر کا نام عبدالراشد شیخ ہے
جس کا تعلق سندھ سے ہے۔انہوں نے لکھا کہ کیا نیوٹرلز اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے اور پتا کریں گے کہ اتنی بڑی تعداد میں ڈالر پاکستان سے لے کر کون گیا؟