لاہور نے بڑا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا!!! ،کس تعلیمی ادارے کے 12 اساتذہ دنیا کے بہترین محققین میں شامل ہو گئے ؟ پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کردینے والی خبر
لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب یونیورسٹی اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے بڑا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا جس میں ان جامعات کے 12 اساتذہ کو دنیا کے بہترین محققین کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔دنیاکے بہترین محققین کی فہرست میں پنجاب یونیورسٹی کے 9 اورگورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے 3 اساتذہ شامل ہیں۔پنجاب
یونیورسٹی اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلرز نے یہ اعزاز ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔اسٹینفورڈ یونیورسٹی کیلیفورنیا کی جانب سے جاری دنیا بھر سے 2 فیصد بہترین محققین کی فہرست میں پنجاب یونیورسٹی اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکے 12 اساتذہ کوبھی شامل کیا گیاہے۔دنیا کے 2 فیصد بہترین محققین کی فہرست میں پنجاب یونیورسٹی کے 9 اساتذہ میں ڈاکٹر خالد محمود، ڈاکٹر محمد شریف، ڈاکٹر محمد اکرم، ڈاکٹر حافظ اظہر علی خان، ڈاکٹر ذیشان یوسف، ڈاکٹر محمد یونس، ڈاکٹر صائمہ ارشد،ڈاکٹر عبدالرحمن اورڈاکٹر نعمان رضا شامل ہیں۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے جن 3 اساتذہ کواس فہرست میں شامل کیا گیا ہے، ان میں پروفیسر مجاہد عباس، محمد ذکاء اللہ اورعبدالستار نظامی شامل ہیں۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغرزیدی ، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمداختر اور پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر کی جانب سے اساتذہ کو مبارکباد دی گئی ہے۔انہوں نےکہا کہ یہ پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے اس سے دونوں یونیورسٹیوں کی عالمی رینکنگ میں بھی بہتر ی آئے گی۔