اس تصویر میں قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ نظر آنیوالی ایک شخصیت کا وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کیا رشتہ ہے ؟ ج
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دادا اور بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔وزیراعظم عمران خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماضی کی ایک نایاب تصویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر اُن کے مداح خوش ہوگئے ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ اُن کے دیگر ساتھی بھی موجود ہیں اور انہی لوگوں میں عمران خان کے دادا بھی ہیں۔عمران خان نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے دادا جالندھر میں قائداعظم محمد علی جناح صاحب کی میزبانی کر رہے ہیں۔‘عمران خان نے صرف 16 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے اب تک ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔خیال رہے کہ عمران خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں ، نوجوانوں کو زندگی کے حوالے سے مشورے بھی دیتے ہیں اور ماضی کو یاد کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔