in

اس بار نبی پاک کے نام کی قربانی کرنا تھی مگر ۔۔ وہ مشہور شخصیات جو اس سال عید پر سب کو رُلا گئے

اس بار نبی پاک کے نام کی قربانی کرنا تھی مگر ۔۔ وہ مشہور شخصیات جو اس سال عید پر سب کو رُلا گئے

سوشل میڈیا پر ایسی کئی شخصیات ہیں جو سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں لیکن ان کی زندگی میں پیش آئے واقعات نے سب کو افسردہ کر دیا۔

عامر لیاقت حسین:

مشہور پاکستانی شخصیت اور اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کا میڈیا کی اہم شخصیات میں شامل تھے، جو ہر سال رمضان المبارک کے مہینے میں ٹرانسمیشن کیا کرتے تھے اسی طرح

ذی الحجہ کے مہینے میں بھی عامر نے سعودی عرب سے براہِ راست نشریات کی تھیں ۔ مگر کسے معلوم تھا کہ اس سال عامر لیاقت حسین ہوں اچانک جہان فانی سے کوچ کر جائیں گے۔

اس سال دنیا کو چل رہی ہے مگر ایک عہد تمام ہو چکا ہے، وہ شخص جس نے سعودی عرب سے براہِ راست نشریات کیں آج اپنی قبر میں موجود ہے۔

عالمگیر خان کے والد:

فکس اٹ کے بانی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عالمگیر خان سماجی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں ان کی اسی کاوشوں کی بنا پر کراچی میں انہیں خاص اہمیت ملی ہے۔

لیکن اس وقت عالمگیر خان بھی افسردہ ہو گئے جب خبر آئی کہ ابو دھماکے میں جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

دراصل پراچہ دھکامے میں عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق ہو گئے تھے، عالمگیر خان کو یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ صبح تک والد تھے اور اچانک اب ہم میں نہیں رہے۔

عافیہ صدیقی کی والدہ:

پاکستان کی مشہور شخصیت عافیہ صدیقی کی والدہ رواں ہفتے بیٹی کی آس میں جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔

عصمت صدیقی بیٹی کی یاد میں رہتی تو تھیں مگر باہم خواتین میں شامل تھیں جنہوں نے جھکنے کے بجائے بیٹی پر فخر کیا۔ عافیہ کی بہن بتاتی ہیں کہ والدہ 2 دن پہلے تک بالکل ٹھیک تھیں، منڈی گئیں

جہاں جانور بھی پسند کیا، لیکن ان کا دل چاہ رہا تھا کہ سب سے ایک بار بات کروں ، تو فون پر بات چیت کی اور خیریت بھی دریافت کی، اسی حوالے سے والدہ نے مفتی تقی عثمانی کس بھی فون کر کے خیریت دریافت کی تھی۔

عافیہ کی بہن بتاتی ہیں کہ امی نے قربانی کا جانور حضور اکرم ﷺ کے نام کا لیا تھا، والدہ نے باقاعدہ طور پر منڈی میں جانور بھی دکھایا جو انہیں پسند آیا۔

عمران عباس:

مشہور اداکار عمران عباس کی والدہ بھی اس عید پر ان کے ساتھ نہیں ہیں، عمران کی والدہ اچانک انہیں اس دنیا میں تنہا چھوڑ کر جہان فانی سے کوچ کر گئی تھیں، لیکن ان کے دل تکلیف دہ بات یہ بھی تھی کہ 15 دسمبر کے دن 2 سال پہلے والد انتقال کر گئے تھے اور اب اسی تاریخ کو دو سال بعد والدہ بھی چلی گئیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سیٹھ عابد کی بیٹی کے کیس میں نیا موڑ

والد کا ساتھ دینے کے لیے لندن سے واپس آ گئیں ۔۔ سیاہ آنکھوں والی دبئی کی خوبصورت شہزادی شیخہ ماہرہ زندگی کس انداز سے گزارتی ہیں؟