in

شادی سے 10 دن پہلے پتہ چلا کہ لڑکی کو کینسر ہے، پھر بھی شادی کی ۔۔شوہر کی محبت رنگ لے آئی، بلڈ کینسر کی مریضہ بیوی صحتیاب کیسے ہوئی؟

شادی سے 10 دن پہلے پتہ چلا کہ لڑکی کو کینسر ہے، پھر بھی شادی کی ۔۔شوہر کی محبت رنگ لے آئی، بلڈ کینسر کی مریضہ بیوی صحتیاب کیسے ہوئی؟

شادی ایک ایسا فیصلہ ہے جو انسان کی زندگی یکسر بدل کر رکھ دیتا ہے۔ لیکن اس میں کئی مشکلات بھی درپیش ہوتی ہیں جس کو حل کرکے آگے بڑھنا ہی زندگی ہے۔ عمار اور زینب جو پنجاب کالج میں ایک ساتھ پڑھتے تھے جب دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا

تو اس کو نبھانے کی خاطر ہر مشکل وقت کو ہنس کر قبول کیا اور زندگی میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر آگے بڑھنے کا وعدہ کیا۔ شادی سے 10 دن پہلے زینب میں بلڈ کینسر کی تشخیص ہوئی مگر عمار نے ساتھ نہ چھوڑا اور اس مقررہ وقت پر زینب سے شادی بھی کی اور اس کے علاج کے لیے کوششیں بھی کیں۔

عمار جیسا شوہر ملنا زینب کے لیے بڑی خوش قسمتی ہے کیونکہ عموماً لوگ لڑکیوں کو چھوڑ دیتے ہیں جب معلوم ہو جائے کہ ان میں کوئی بھی نقص ہے یا کوئی مجبوری ہے۔ عمار نے ایسا بالکل نہ کیا جو وعدہ کیا اسے مشکل حالات میں بھی پورا کیا۔

عمار نے زینب سے شادی بھی کی اور اس کے علاج کے لیے کوششیں بھی کیں، دونوں علاج کے لیے چائنا تک گئے جس کے لیے دونوں کو کئی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا اور ظاہر ہے کہ کینسر کے علاج کے لیے ایک خطیر رقم چاہیے تھی جس کو حاسل کرنے کے لیے عمار نے بہت کوششیں کیں،

ان کو 8 کروڑ روپے کی امداد ملک ریاض کی جانب سے بھی ملی اور دیگر پیسے ان کو دوسرے مخیر افراد نے دی۔ عمار کی کوششیں

بالاخر رنگ لے آئیں اور زینب کا نہ سرف علاج مکمل ہوا بلکہ زینب سے بلڈ کینسر کو شکست دی۔ جس کے بعد انہوں نے اپنے کیریر کو آگے بڑھانے کا سوچا اور ایم فل کرکے آگے پڑھائی بھی مکمل کی

یہ ہے سچی محبت جس کا تصور آج کے معاشرے میں ملنا بہت بڑی بات ہے۔ جہاں مرد حضرات عورت کو سنبھالنے کا وعدہ کرلیں وہ ہر حال میں اس کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں یہ بات عمار نے اپنے قول و فعل سے سچ ثابت کرکے دکھائی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ انہیں بھائی مانتے ہیں اور 6 کروڑ تنخواہ دیتے ہیں ۔۔ بالی ووڈ کے ان 8 مشہور اداکاروں کی حفاطت کرنے والے خود کتنے امیر ہیں؟

والد کا ساتھ دینے کے لیے لندن سے واپس آ گئیں ۔۔ سیاہ آنکھوں والی دبئی کی خوبصورت شہزادی شیخا ماہرہ زندگی کس انداز سے گزارتی ہیں؟