نیازی صاحب : میرے علاقے میں آکر میرے مقابلے میں الیکشن لڑو ،تمہیں لگ پتہ جائے گا ۔۔۔۔۔ پاک آرمی کے ریٹائرڈ بریگیڈئر کا عمران خان کو چیلنج
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عمران خان چار سال وزیراعظم رہا کیوں جرات نہیں دکھائی کہ کمیشن بناتے، یہ شخص، اخلاقی، مالی، ذہنی اور سماجی طور پر بدعنوان ہے،
میں ایک عزت دار آدمی ہوں اس انسان کو کیا جواب دوں؟عمران خان کو اتنا زعم ہے تو آکر میرے علاقے سے الیکشن لڑے ہرا کر چھوڑوں گا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 2013 میں اقتدار دلانے کے لیے سیاسی انجینئرنگ کا الزام لگانے پر بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر رانجھا نے ایک بار پھر عمران خان کو جھوٹے الزامات پر سامنا کرنے کا چیلنج دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے
سابق ڈی جی محکمہ انسداد بدعنوانی نے کہا کہ چار سال وزیراعظم رہ کر عمران خان نے تحقیقات کیوں نہیں کروائی؟ میری کمیشن بنانے کی پیشکش پر میڈیا سے کہا کہ ان کا الزام سیاسی بیان تھا۔مظفر رانجھا نے کہا کہ ایسا ہی عمران خان نے نجم سیٹھی پر الزام لگا کر کیا،
عمران خان جھوٹے الزامات سے باز نہ آئے تو کورٹ لے جاؤں گا، عمران خان کے بارے میں بہت کچھ پتا ہے وہ سب میڈیا کو بتا دوں گا، اقتدار کھوکر عمران خان کی دماغی حالت ٹھیک نہیں رہی،
انہیں سنجیدہ نہیں لیں۔سابق ڈی جی اینٹی نے کہا کہ عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے اس کا جواب دینا بھی اپنی ہتک سمجھتا ہوں، عمران خان کو دوبارہ پیشکش ہے کہ حقائق جاننے کے لیے ایک کمیشن بنالیتے ہیں، 4 مئی کو بھی کہا تھا
کہ کمیشن بنالیتے ہیں لیکن پہلے حلف نامے پر دستخط کریں گے، جو کمیشن میں غلط ثابت ہوگا وہ تختہ دار کا حقدار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چار سال عمران خان وزیراعظم رہے کہیں بھی یہ معاملہ نہیں اٹھایا، اب یہ بات کررہے ہیں تو ایک ہی مقصد ہے ادارے کو متنازع کیا جائے، ذات کی قربانی دے سکتا ہوں ادارے کو متنازع بنانے نہیں دوں گا۔