in

15 لاکھ کا صرف ایک شادی کا کارڈ۔۔ ان 5 مشہور شخصیات جنھوں نے اپنی شادی کے دعوت نامے کے ساتھ مہمانوں کو کون سے قیمتی تحفے بھیجے؟

15 لاکھ کا صرف ایک شادی کا کارڈ۔۔ ان 5 مشہور شخصیات جنھوں نے اپنی شادی کے دعوت نامے کے ساتھ مہمانوں کو کون سے قیمتی تحفے بھیجے؟

کسی مشہور شخصیت کی شادی ہو تو جہاں لباس اور شادی کے کھانے وغیرہ میں لاکھوں کروڑوں خرچ کیے جاتے ہیں وہیں دعوت نامے بھی شاندار بنوائے جاتے ہیں تاکہ مہمانوں پر رعب پڑے

اور خوب واہ واہ ہو۔ کچھ مشہور شخصیات تو شادی کے دعوت نامے کے ساتھ مہمانوں کو قیمتی تحائف بھی بھجواتے ہیں جس سے کارڈ کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے۔ آج ہم چند ایسی شخصیات کا ذکر کریں گے جن کی شادی کا صرف ایک کارڈ کئی لاکھ کا تھا۔

نیہا ککڑ

بھارت کی نامور گلوکارہ نے اپنی شادی میں بے دریغ پیسہ خرچ کیا۔ ان کی شادی میں مہمانوں کو بھیجا جانے والا صرف ایک کارڈ ہی 15 لاکھ کا تھا۔ سفید کارڈ پر سنہری حرفوں سے سجا کارڈ تو اتنا مہنگا نہیں تھا لیکن نیہا نے اس کارڈ کے ساتھ مہمانوں کو مہنگی ترین چاکلیٹس اور سونے کے زیورات بھی بھجوائے۔

شلپا شیٹی

شلپا شیٹی اور راج کندرا کی شادی بالی وڈ کی مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک تھی۔ ان کی شادی کا ایک کارڈ 2 لاکھ روپے کا تھا۔ انھوں نے بھی شادی کے کارڈ کے ساتھ مہمانوں کے لئے سونے کے سکے بھیجے تھے۔

اریبہ حبیب

پاکستانی ڈراموں کی مشہور اداکارہ اریبہ حبیب کی شادی کا کارڈ بھی مشہور ہوا جس میں انھوں نے کارڈ کو فریم کروا کے مہنگی چاکلیٹس اور خوبصورت سی کینڈل کے ساتھ مہمانوں کو بھیجا۔ ویڈیو دیکھیے۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما

ویرات کوہلی بھارت کے مایہ ناز کھلاڑی ہیں اور انوشکا کا شمار بھی ٹاپ کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ویرات اور انوشکا کی شادی کا ایک کارڈ 3 لاکھ روپے کا تھا جب کہ اپنے خاص مہمانوں کے لئے انھوں نے علیحدہ کارڈز بنوائے جن کی مالیت 10 روپے فی کارڈ تھی۔ کارڈ میں مہمانوں کو بیش قیمت زیورات اور خصوصی چاکلیٹس تحفتاً دینے کے علاوہ ہندو رسم و رواج میں خوش قسمتی کی علامت سمجھا جانے والا ننھا سا تلسی کا پودا بھی شامل تھا

شاہد کپور

شاہد کپور اور میرا راجپوت کی جوڑی کو بالی وڈ کی کامیاب ترین جوڑی سمجھا جاتا ہے۔ ان کی شادی کا کارڈ کافی سوبر اور خوبصورت تھا۔ سفید اور نیلے رنگ کے کارڈ میں مہمانوں کو سونے کے سکے رکھ کر دہے گئے تھے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریتا سنگھ ماں کیوں نہیں بننا چاہتی تھیں؟ دونوں میں علیحدگی کیوں ہوئی؟ ناقابلِ یقین انکشاف

دنیا کے تمام مسلمان کلمہ پڑھتے ہیں’’ لاالٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ ‘‘ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ حضورﷺ کس طرح کلمہ طیبہ پڑھا کرتے تھے؟