in

’’اتنی تیزآفریدی سنچری نہیں بناتاجتنی جلدی شہبازکی ’مصنوعی شہرت‘ بےنقاب ہوئی ‘‘ وزیر اعظم کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا

’’اتنی تیزآفریدی سنچری نہیں بناتاجتنی جلدی شہبازکی ’مصنوعی شہرت‘ بےنقاب ہوئی ‘‘ وزیر اعظم کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا

’’اتنی تیزآفریدی سنچری نہیں بناتاجتنی جلدی شہبازکی ’مصنوعی شہرت‘ بےنقاب ہوئی ‘‘ وزیر اعظم کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ اشتہاری مہم کے ذریعے قائم شہباز شریف کی مصنوعی شہرت بے نقاب ہوئی ہے۔سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے

موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ جس اسپیڈ سے شہباز شریف کی مصنوعی شہرت بے نقاب ہوئی، اتنی تیزی سے شاہد آفریدی سنچری بھی نہیں بناتا تھا۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان واپس آنے کیلئے اور مریم نواز لندن جانے کیلئے ڈیل چاہتی ہیں۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں تحریک انصاف کے رہنما

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف ملک میں واپس آنے کیلئے جبکہ مریم نواز شریف لندن جانے کیلئے ڈیل حاصل کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان معاملات پر ڈیل یا ڈھیل دونوں ہی اداروں کی آبرو کیلئے شدید خطرہ ہیں،

لہذا احتیاط لازمی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اس سے قبل شہباز شریف کو ڈیل دے کر پہلے ہی کافی تنازعات کھڑے ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر حکومت بنائی تو اقتدار میں آنے کے بعد اخبارات اور ٹی وی چینلز کو

بےشمار اشتہارات دیئے گئے۔تاہم اگر حکومتی کارکردگی کی بات کی جائے تو چند ہی روز میں پٹرول کی قیمتوں میں 60 روپے تک کا اضافہ دیکھا گیا جس کے باعث اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پتا ہی نہیں چلتا کہ کیسے انسان جوانی سے بڑھاپے میں اور پھر موت کے منہ میں چلا جاتا مشہور ہیرو متھن چکربرتی کے بارے میں افسوس ناک خبر آ گئی

ساری زندگی میرے ڈاکٹر بننے کی دعا کرتی تھی، جب بنا تو ماں ہی مرگئی ۔۔ نوجوان ڈاکٹر کی ڈگری ملنے پر ماں کی قبر پر جا کر ماں کی باتیں یاد کرتا رہا