’’نہ عمران خان کا نمبر بلاک ہوا ہے نہ فیض یاب کرنے والوں کا‘‘ دونوں میں کیا چل رہا ہے؟ اعجاز الحق نے اندر کی بات بتا دی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق نے کہا ہے کہ نہ عمران خان کا نمبر بلاک ہوا ہے نہ فیضیاب کرنے والوں کا ، دونوں نمبر کھلے ہیں،اسٹیبلشمنٹ کو غصہ ہے کہ ہمارے خلاف بہت سخت زبان استعمال کی گئی،عمران خان میں لچک آچکی ہے اور اب دوسروں میں بھی آنی چاہیے۔
جنرل ضیا الحق کے زمانے میں پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطہ تھا۔مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو غصہ ہے کہ ہمارے خلاف بہت سخت زبان استعمال کی گئی ہے،
نہ عمران خان کا نمبر بلاک ہوا ہے نہ فیضیاب کرنے والوں کا، بلکہ دونوں نمبر کھلے ہیں انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کیلئے بھی سیاسی راستے بند کرنے کوشش کی گئی لیکن وہ بھی حکومت میں آگئے۔اعجازالحق نے کہا کہ نمبرکبھی بلاک نہیں ہوتے، نمبردونوں جانب سے کھلے ہیں،
عمران خان میں لچک آچکی ہے اور اب دوسروں میں بھی آنی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ مریم نواز دعویٰ نہ کریں کہیں ایسا نہ ہو کہ ان کے نمبرز ہی بلاک نہ ہوجائیں۔انھوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ میں کبھی ایسا نہیں ہوتا کہ کسی سے دشمنی کی جائے
جب کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ میں رابطے ہو رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران سپریم کورٹ جانے سے تحریک انصاف کی سیاست کمزور ہوئی۔
اعجازالحق نے انکشاف کیا کہ جنرل ضیا الحق کے زمانے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطہ تھا۔دوسری جانب سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریو نیو شبر زیدی نے کہا ہے
کہ پاکستانی معیشت کی لگام وزیراعظم یا وزیر خزانہ کے ہاتھ میں نہیں بلکہ وہ صرف آئی ایم ایف کے احکامات عوام تک پہنچانے کا کام کرتے ہیں۔