بیٹی بیمار ہوئی تو والد سے کھانا تک نہیں کھایا جا رہا تھا ۔۔ شاہد آفریدی نے بڑی بیٹی کا رشتہ کس طرح طے کیا؟
مشہور شخصیات سے متعلق ایسی کئی خبریں ہیں جو سب کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں، کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ مداحوں کے لیے حیرانی کا باعث بھی بنتی ہیں۔
شاہد آفریدی کا شمار ان چند شخصیات یں ہوتا ہے جن کے بارے میں مداح جاننا چاہتے ہیں۔ حال ہی میں ان کی بیٹیوں سے متعلق بھی خبریں کافی وائرل تھیں جس میں والد اور بیٹیوں کی کھٹی میٹھی گفتگو کے بارے میں بتایا گیا تھا۔
لیکن اب ان کی ایک تصویر کافی وائرل ہے جس میں شاہد اپنی بیٹی کے پاس موجود ہیں جو کہ زیر علاج ہے، یہ تصویر اگرچہ پرانی ہے لیکن اب بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
صارفین اس تصویر میں ایک عادل کی محبت اور تڑپ کو بخوبی محسوس کر پا رہے ہیں۔ ظاہر ہے جب بیٹی بیمار ہو تو والد کھانا پینا بھی بھول جاتا ہے، ساری خوشیاں ماند پڑ جاتی ہیں۔
یہ تو پھر لالہ ہیں جو اپنی بیٹیوں پر جان چھڑکتے ہیں، جنہوں نے ہر بیٹی کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کیا۔
شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی کا رشتہ رواں سال طے پایا ہے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی خبریں گردش کرتی رہی ہیں، مگر خود شاہ آفریدی نے اس حوالے سے ایک انٹرویو میں بتایا کہ الحمداللہ دونوں کر رشتہ کر دیا ہے۔
شاہد آفریدی نے بتایا کہ شاہین آفریدی کے گھر والوں نے کئی مرتبہ رشتے کی بات کی تھی، شاہین کے رشتے کے حوالے سے بیٹی سے پوچھا تھا،
وہ پڑھنا چاہتی تھی۔ لیکن گھر کے بڑوں کا ماننا تھا کہ زندگی کا کچھ پتہ نہیں ہے، اسی لیے بڑوں کے کہنے پر منگنی کر دی۔