in

عمران خان جاں بحق شخص کے گھر والوں کا دکھ بانٹنے بھی گئے ۔۔ بیوہ اور یتیم بچوں کا گھر چلانے کے لئے پی ٹی آئی کیا کرنے جا رہی ہے؟

عمران خان جاں بحق شخص کے گھر والوں کا دکھ بانٹنے بھی گئے ۔۔ بیوہ اور یتیم بچوں کا گھر چلانے کے لئے پی ٹی آئی کیا کرنے جا رہی ہے؟

عمران خان نے لانگ مارچ کے لئے اسلام آباد جانے کا فیصلہ کیا تو ان کی آواز پر ہزاروں پی ٹی آئی کارکنان اور عام عوام لبیک کہتی ہوئی اپنے قائد کی آواز پر ڈی چوک پہنچ گئی۔ لیکن یہ سفر اتنا آسان نہ تھا، اس دوران کہیں آنسو گیس کی شیلنگ ہوئی تو کہیں رہنماؤں کے قافلوں پر حملے ہوئے۔ اسی دوران ایک اور حادثہ بھی پیش آیا جس میں راوی پُل سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوا جو پی ٹی آئی کا کارکن تھا۔

فیصل جس کو پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کا پہلا شہید قرار دیا گیا اور یہ کہا گیا کہ اس کو پولیس کی جانب سے دھکا دیا گیا۔ اس بات پر اختلافات اپنی جگہ قائم ہیں۔ لیکن آج دوپہر پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید جیل سے رہائی کے فوراً بعد جاں بحق فیصل کے گھر گئے اور اہلِ خانہ

سے تعزیت کی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر فیصل کے گھر والوں کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ: ” جیل سے رہائی کے بعد سیدھا فیصل عباس شہید کے گھر گیا فیصل ہمارا ورکر نہیں چھوٹا بھائی تھا, ہم ایک قیمتی اثاثہ سے محروم ہو گئے ۔ ہم انشاءاللہ 1 کروڑ روپے کا فنڈ ان بیٹیوں کے نام انکے مستقبل کے لیے جمع کروائیں گے جس میں 10 لاکھ روپے میں خود جمع کروا رہا ہوں ۔ اللہ لواحقین کو صبر دے ”

صرف فیصل ہی نہیں بلکہ مردان میں بھی پی ٹی آئی کا کارکن محمد احمد جان جاں بحق ہوا جس کے 2 چھوٹے بیٹے ہیں۔ عمران خان بھی دوپہر میں محمد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرنے ان کے گھر گئے۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

پی ٹی آئی کا یہ عوامی انداز ان کے حامیوں کو خوب پسند آتا ہے۔ اس مرتبہ جبکہ پی ٹی آئی حکومت میں نہیں ہے اس کے باوجود بھی بیواؤں کی مدد کرنے کا خیال رکھنا اور اعلان کرنا خوب سراہا جا رہا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میں اپنوں میں جا کر مرنا چاہتا ہوں ۔۔1947 میں ماں، والد اور بھائیوں سے بچھڑنے والے پریتم خاں کی کہانی

پٹرول 500 روپے لیٹر بھی ہوجائے تو بھی حکومت کے ساتھ کھڑا ہوں،سید ناصر شاہ کا اعلان