in

مجھے شرمندگی ہے کہ میں کبھی اس شخص کے ساتھ منسلک تھی ۔۔۔مریم نواز بارے عمران خان کے بیان پر ریحام خان کا رد عمل آگیا

مجھے شرمندگی ہے کہ میں کبھی اس شخص کے ساتھ منسلک تھی ۔۔۔مریم نواز بارے عمران خان کے بیان پر ریحام خان کا رد عمل آگیا

’لاہور (ویب ڈیسک) یہ کوئی مذاق نہیں۔ یہ ناقابل برداشت رویہ ہے۔ اس پر سب کو معافی مانگنی چاہیے۔ چاہے وہ عمران خان ہوں یا کوئی اور۔‘سابق وزیر اعظم عمران خان کے مریم نواز سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارف علشبہ نے کچھ ایسا اظہار خیال کیا ہے۔گذشتہ شام سے ملتان میں تحریک انصاف کے

جلسے کے دوران عمران خان کے مریم نواز سے متعلق ’نامناسب‘ بیان پر ردِ عمل شدت اختیار کر رہا ہے اور حکومتی اتحاد کے نمائندوں اور بعض سماجی کارکنان کی جانب سے ان سے معافی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے گذشتہ روز اپنی تقریر کے دوران کہا تھا کہ ’مریم دیکھو تھوڑا دھیان کرو، تمھارا شوہر ہی ناراض نہ ہو جائے۔ جس طرح تم میرا نام لیتی ہو۔‘عمران خان کے سیاسی مخالفین جہاں یہ ثابت کرنے میں مصروف ہیں کہ وہ فطری طور پر ایک خواتین مخالف شخص ہیں تو وہیں ان کے دفاع میں ان کی جماعت کے کئی لوگ سامنے آ رہے ہیں

جو حکومتی اتحاد کی جانب سے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی پر تنقید کو جواز کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ادھر سوشل میڈیا پر بعض صارفین کا خیال ہے کہ سیاست میں خواتین کے خلاف متعصب تبصروں کو برداشت نہیں کیا جانا چاہیے، چاہے ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو۔عمران خان تقریر کر رہے تھے ویسی ہی تقریر جو وہ گذشتہ کئی روز سے جلسوں کے دوران کر رہے ہیں کہ اچانک انھوں نے بہت نارمل انداز میں کہا ’سوشل میڈیا پر کسی نے مجھے تقریر بھیجی، مریم کہیں تقریر کر رہی تھی کل، تقریر جو مجھے بھیجی سوشل میڈیا پر۔اس میں اس نے اتنی دفعہ اور اس جذبے اور اس جنون سے میرا نام لیا کہ میں اس سے کہنا چاہتا ہوں کہ مریم دیکھو تھوڑا دھیان کرو تمھارا خاوند ہی نہ ناراض ہو جائے جس طرح تم

میرا نام لیتی ہو۔‘پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان کی جہاں سوشل میڈیا پر شدید مذمت کی گئی وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے مختلف آرا کی بھی اظہار کیا۔ایک صارف زوئے خان کا کہنا تھا ’میرے لیے عمران خان اور اس کے الفاظ پریشان کن نہیں بلکہ جو مجمعے کا رد عمل تھا، وہ شور وہ تالیاں ان کے سننے والوں کی، وہ ہے جو مجھے ڈراتی ہیں۔‘عمران خان کی اس بات کے بعد تقریر میں کچھ لمحے کا وقفہ ایک میوزک بیٹ سے دیا گیا، پھر وہ شریف خاندان کا ذکر کرتے ہوئے سوال کرنے لگے مجھے سمجھ نہیں آتی

کہ انھیں مجھ سے مسئلہ کیا ہے۔جن لوگوں نے سوشل میڈیا پر عمران خان کے ان جملوں کو لکھا دیکھا وہ سوال کر رہے ہیں کہ کیا واقعی عمران خان نے ایسا ہی کہا۔ فوزیہ بھٹی لکھتی ہیں `کیا انھوں نے اصل میں ایسا کہا، مطلب اصل میں، یہ بھیانک ہے بہت زیادہ مایوس کن۔‘فوزیہ بھٹی نے یہ ٹویٹ صحافی مبشر زیدی کی ٹویٹ کے جواب میں تھی جن کا کہنا تھا

کہ ’اس ملک میں مردوں کا آخری ہتھیار عورت کی تذلیل کرنا ہے۔‘عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مریم نواز کے حوالے سے عمران خان کے الفاظ پر لکھا ’مجھے اس بات پر شدید شرمندگی ہے کہ میں کبھی ایسے گھٹیا آدمی سے منسلک تھی۔‘

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ابو شادی میں نہیں آئے تو میں شادی سے اٹھ کر شوہر کے ساتھ ہسپتال آگئی

ج-ن-ا-ز-ہ اور پرندے