in

دنیا کی سب سے بڑی فیملی کا سربراہ انتقال کرگیا

دنیا کی سب سے بڑی فیملی کا سربراہ انتقال کرگیا

نئی دلی دنیا کے سب سے بڑے خاندان کا سربراہ بھارتی شخص انتقال کرگیا۔ آنجہانی زیونا چانا کی 38 بیویاں اور 89 بچے تھے، ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زیونا چانا کا تعلق بھارتی ریاست میزو رام سے تھا۔ ان کا انتقال 76 برس کی عمر میں اتوار کے روز ہوا۔ میزورام کے وزیر اعلیٰ زورام تھانگا نے ٹوئٹر پر زیونا چانا کے انتقال کی خبر دی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ زیونا چانا اور اس کے خاندان کی وجہ سے ریاست میزورام  کی سیاحت میں اضافہ ہوا تھا۔زیونا چانا ایک ایسے مذہبی فرقے کے سربراہ تھے جو ایک سے زائد شادیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ چانا کا فرقہ نامی اس تنظیم سے 400 سے زائد خاندان وابستہ ہیں۔خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق 21 جولائی 1954 کو پیدا ہونے والے زیونا چانا کی پہلی شادی 17 برس کی عمر میں خود سے تین سال بڑی لڑکی سے ہوئی تھی۔ ان کا خاندان میزو رام میں ” چوہان تھر رن” نامی چار منزلہ گھر میں رہائش پذیر ہے۔ اس گھر میں 100 سے زائد کمرے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق زیونا چانا کے بچے اور ان کی بیویاں الگ الگ کمروں میں رہتی ہیں جبکہ زیونا کی بیویاں اس کے پرائیویٹ بیڈ روم سے ملحقہ کمروں میں رہائش پذیر ہیں تاہم سب لوگ ایک ہی کچن کا استعمال کرتے ہیں۔ اتنے بڑے خاندان کے اخراجات ان کے اپنے کاروبار کے علاوہ چندے سے چلتے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بیوی اور بچے پوری پنشن کے حقدار قرار۔۔۔!!! سرکاری ملازمین کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سُنا دی گئی

عمر شریف جب کبھی کراچی سے لاہور آتے ، داتا صاحب ؒ کے مزار کے بعد ایک گھر پر جاتے اور اس کی دیواروں کو چومتے رہتے ، یہ کس کا گھر تھا ؟