شہباز گل کا موٹر وے پر کار حادثہ، اسپتال منتقل اب حالت کیسی ہے؟
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل۔
لاہور اسلام آباد موٹر وے پر دوپہر کے وقت تیز رفتار گاڑی کو حادثے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں،
جس کے بعد اب خبر سامنے آئی ہے کہ سابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔
حادثے میں شہباز گل اور ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال
منتقل کر دیا گیا ہے، حادثے سے محض کچھ لمحات پہلے شہباز گل نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ٹوئیٹ بھی کیے تھے۔
حادثہ ایک اور تیز رفتار گاڑی کو بچاتے ہوئے پیش آیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز گل کی گاڑی الٹی جائے وقوع پر موجود