in

“عمران خان کے فوج کے ساتھ تعلقات خراب، وجوہات نواز شریف سے ملتی جلتی ہیں” پرویز الہٰی کا تہلکہ خیز انکشاف

“عمران خان کے فوج کے ساتھ تعلقات خراب، وجوہات نواز شریف سے ملتی جلتی ہیں” پرویز الہٰی کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ  کے صرر چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان اور فوج کے درمیان تعلقات خراب ہو چکے ہیں اور انہیں ٹھیک کرنے کی کوشش نہیں کی گئی، ان کے تعلقات کی خرابی کی وجوہات سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف  سے ملتی جلتی ہیں۔

پارٹی ابھی اوور نہیں ہوئی۔ نجی ٹی وی سماء کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہمارا دین بھی احسان فراموشی کی مخالفت کرتا ہے، جتنا خیال انہوں نے کیا ہے

تو انہیں خود بھی سیکھنے کی ضرورت تھی، مشرف نے ہمارے اوپر احسان کیا تھا تو ہم نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ نہیں چھوڑا، اب بھی ان کے ساتھ رابطہ ہے۔ نواز شریف اور عمران خان کی خرابی کی وجوہات آپس میں ملتی ہیں، یہ ایک بہت ہی ڈسپلن والا ادارہ ہے، سیاستدانوں کو یہ اصول بنا لینا چاہیے

کہ اس ادارے میں مداخلت نہیں کرنی اور یہ ادارہ مداخلت  کو قبول بھی نہیں کرتا، جس طرح ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی  میں تاخیر ہوئی ہے اس کا سارے جہان کو پتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے بہت کچھ سیکھا ہے ،

کیانی نے ایک سال کی توسیع مانگی تو انہوں نے کہا کہ ہم دو سال کی توسیع دیں گے اور پھر تین سال کیلئے توسیع کی گئی، زرداری نے  حکومت کے مشکل وقت میں بھی اداروں کے ساتھ معاملہ ٹھیک رکھا تھا۔ کیا عمران خان کو بھی ایسا کچھ کرنا چاہیے تھا؟

اس سوال کے جواب میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان کو پہلے اپنا ہاؤس اِن آرڈر کرنا چاہیے،  ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے، وہ کہتے ہیں

کہ آخری وقت تک کوشش کرتے رہتے ہیں تو پھر اب بھی کوشش کریں کیونکہ پارٹی ان کی ہے اور نقصان بھی ان کا ہی ہوگا باقی کسی کا نقصان نہیں ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کابینہ تحلیل کر دیں۔۔۔وزیراعظم کے پاس اب بچنے کا واحد حل کیا ہے؟ قریبی ساتھی اورعمران خان کے عزیز ترین رہنما نے آج کپتان کے چھکے چھڑا دیے

تحریک عدم اعتماد کا میچ سپر اوور میں داخل ۔۔۔۔۔