in

شادی کے بعد سارا دن گھر پر پڑا رہنے والا نوجوان نے بیوی کےقرض لے کرایساکام شروع کیا کہ دنوں میں کروڑپتی بن گیا

شادی کے بعد سارا دن گھر پر پڑا رہنے والا نوجوان نے بیوی کےقرض لے کرایساکام شروع کیا کہ دنوں میں کروڑپتی بن گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جب قسمت کسی کا ساتھ دیتی ہے تو انسان جس چیز کو ہاتھ لگائے وہ سونا بن جاتی ہے۔۔ ایسی ہی ہوا ایک بھارتی نوجوان

کے ساتھ بھارت میں ایک نوجوان شادی کے بعد بے روزگاری کے باعث سارا دن گھر پر ہی پڑا رہتا تھا۔ ایک دن وہ جذباتی ہو گیا اور اپنی بیگم سے 50ہزار روپے ادھار لے کر ایسا کام شروع کر دیا کہ دنوں میں کروڑ پتی بن گیا۔ ایک ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس نوجوان کا نام نیرج گپتا ہے۔ جو ممبئی کا رہنے والا ہے۔ اس نے بے روزگاری سے تنگ آ کر بیوی سے قرض لیا اور ممبئی کے علاقے اندھیری میں ایک گیراج

کھول لیا۔ گیراج سے جب اسے کافی آمدنی ہونے لگی تو اس نے ممبئی میں لوگوں کو آٹوموٹیو سروسز فراہم کرنی شروع کر دیں اور پھر اس نے اپنی ٹیکسی سروس ’میرو کیبز کی بنیاد رکھ دی۔ اب میرو کیبزممبئی کی سب سے بڑی ٹیکسی سروس ہے۔ لوگ فون کال، ویب سائٹ، گوگل میپس اور فیس بک وغیرہ کی ایپلی کیشنز کے ذریعے میرو کی ٹیکسی منگوا سکتے ہیں اور سفر کر سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق چند گاڑیوں سے شروع ہونے

والی میرو کیبز کے ملازمین کی تعداد ہزاروں میں اور اس کے اثاثے کروڑوں میں پہنچ چکے ہیں۔نیرج کا کہنا تھا کہ”میری بیوی جیٹ ایئرویز میں نوکری کرتی ہے۔ شادی کے بعد میں بے روزگار تھا اور میرا کام صرف یہ رہ گیا تھا کہ اپنی بیوی کوروزانہ ایئرپورٹ چھوڑ آؤں اور واپس گھ رلے آؤں۔ 5سال تک میرے یہی معمول رہا۔ میں اس زندگی سے تنگ آ گیا تھا چنانچہ میں نے بیوی سے قرض لے کر گیراج کھولا اور اس کے بعد پیچھے مڑ کرنہیں دیکھا۔آج میری کمپنی ’میرو کیبز‘ کی ٹیکسیوں کی تعداد 9ہزار ہو چکی ہے جو روزانہ 30ہزار سے زائد ٹرپ لگا رہی ہیں۔ اب میرا کاروبار ممبئی سے نکل کر بھارت کے دیگر پانچ شہروں تک پھیل چکا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اللہ کے نام پر صرف ایک روپیہ دے جا۔!! ایک ڈاکٹر فقیرنی جو زندگی بھر صرف ایک روپیہ مانگتی رہی، جب انتقال ہوا تو پورا شہر سوگ میں بند ہوگیا

مہنگائی کے ستائے عوام نے پی ٹی آئی کےاہم ترین رہنما کی ،مکوں گھونسوں کی بارش،افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا؟جانیے تفصیل