in

بال سیدھے کرنے کے بجائے اڑا ہی دیے! حدیقہ کیانی نے ایسا کیا کیا کہ ان کے خلاف ایک خاتون نے 2 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا؟

بال سیدھے کرنے کے بجائے اڑا ہی دیے! حدیقہ کیانی نے ایسا کیا کیا کہ ان کے خلاف ایک خاتون نے 2 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا؟

فیصل آباد میں ایک خاتون کی جانب سے پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کے خلاف 2 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خاتون جن کا نام ‘زاہدہ’ ہے، انہوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ حدیقہ کیانی بیوٹی سیلون نے ان کے بال خراب کر دیے۔ زاہدہ کا

فیصل آباد میں ایک خاتون کی جانب سے پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کے خلاف 2 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاتون جن کا نام ‘زاہدہ’ ہے، انہوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ حدیقہ کیانی بیوٹی سیلون نے ان کے بال خراب کر دیے۔

زاہدہ کا کہنا ہے کہ ”انہوں نے گلوکارہ کے بیوٹی سیلون سے بال اسٹریٹ کروائے تھے، لیکن مضر اور ناقص کریموں کے استعمال سے بال جھڑ گئے جس کا واضح اثر میری شخصیت پر ہوا”۔

تاہم عدالت نے حدیقہ کیانی، فرنچائز اونر، ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو 16 دسمبر کو طلب کیا ہے۔ حدیقہ کیانی سیلون کی جانب سے اس بارے میں کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا

جبکہ انہوں نے یہ ضرور کہا ہے کہ معاملے پر عدالت میں جواب جمع کرائیں گے۔ واضح رہے فرنچائز اونر کے خلاف بھی 2 کروڑ ہرجانہ اور اخراجات کی مد میں 25 لاکھ کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاش ایک سال سے مردہ خانے میں، اسپتال انتظامیہ تدفین بھول گئی ، پھر کیا ہوا ؟ جانئے

بابا جی اورلڑکی کی شادی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔