in

پنجاب پولیس نے صوبے میں ’پب جی گیم‘ پر پابندی لگوانے کا فیصلہ کر لیا

پنجاب پولیس نے صوبے میں ’پب جی گیم‘ پر پابندی لگوانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب پولیس نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے پب جی گیم پر پابندی کی سفارش کر نے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں والدہ اور 3 بچوں کا قاتل لڑکا پب جی گیم کا عادی ہے، ملزم نے یہ سوچ کرگولیاں چلائیں کہ گیم کی طرح سب دوبارہ زندہ ہوجائیں گے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزم قتل کرنےکےبعد گھرکےنچلےحصہ میں سوگیا تھا اور ملزم فیصل آباد کےقریب گاؤں میں چھپا ہوا تھا۔واضح رہے کہ تھانہ کاہنہ کے علاقہ گجومتہ میں گذشتہ روز خاتون ڈاکٹر اور

تین بچوں کے قتل کا ڈراپ سین، سفاک قاتل بیٹا نکلا پولیس نے گرفتار کرلیا، وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس کا نوٹس لینامفید ثابت ہوا پولس نے کاہنہ میں خاتون ڈاکٹر اور تین بچوں کے قاتل کو آخرکارگرفتارکرلیا،

ملزم خاتون کا اپنا ہی بیٹا اورمقتول بچوں کا بھائی نکلا، زندہ بچ جانے والے بیٹے زین کوآن لائن گیم کھیلنے پر منع کیا گیا جس پراسے غصہ آیا ا

ورخوفناک واردات کر دی،پو لیس نے بتایا زین نے پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پرماں اور3بہن بھائیوں کو قتل کیا،پولیس نے زین کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو ملزم نے اقبال جرم کرلیا،

ملزم نے پولیس کو دوران تفتیش بتایا کہ وہ آن لائن گیم کھیلنے کی وجہ سے نفسیاتی مریض ہوچکا تھا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وہ وقت جب ایک بادشاہ رات عورت سے شادی کرتا، صبح ہونے پر اسکا سر قلم کروا دیتا کیونکہ۔۔۔ باب ہندوستان کے شہزادے کی انوکھی داستان

ہوٹل میں بھوتوں کی موجودگی کا پتہ چلنے پر 2 نوجوان لڑکیاں بھی وہاں پہنچ گئیں لیکن پھر رات کو کیا کچھ ہوا؟ جانئے