اللہ پاک کو کیا جواب دوں گا۔۔ طالبان گورنر نے سب کا دل جیت لیا ، ویڈیو وائرل
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بڑھ چڑھ کر کاموں میں حصہ لی رہی ہے ۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس کو دیکھ ہر ایک تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔افغان صوبہ کنٹرکے گورنر ایک بوڑھے شخص کو سڑک پر نہ سونے کی منت کر کر رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق امارتِ اسلامی اردوکی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی اور ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’’یہ ہے اسلامی حکومت کی ایک مثال،صحابہ کے دور کی یاد دلانے والے مناظر، افغان صوبے کنڑ کا گورنر
ایک بوڑھے آدمی کی منت کر رہا ہے کہ وہ سڑک پر نہ سوئے،اس کے ساتھ چلے، وہ اس کا ہر طرح سے خیال رکھے گا۔اگر وہ اس طرح سڑک پر سوئے گا تو میں بحیثیت گورنر اللّٰہ تعالیٰ کو کیا جواب دوں گا؟۔