in

پاکستان کے سینئر ترین صحافی نے تحریک انصاف کے مستقبل کے حوالے سے پیشگوئی کردی

پاکستان کے سینئر ترین صحافی نے تحریک انصاف کے مستقبل کے حوالے سے پیشگوئی کردی

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار الطاف حسن قریشی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔جناب عمران خان کو یہ زعم ہے کہ وہ 2023کے انتخابات میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر پاکستان کے عوام کی تقدیر بدل ڈالیں گے۔اُن کے اِس زعم اور یقین میں چند چیزیں لازمی اجزا کی شکل اختیار کر چکی ہیں۔

پہلی یہ کہ آنے والے عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کا استعمال، دوسری، اوورسیز پاکستانیوں کے لئے انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کا حق، تیسری، میڈیا کی زبان بندی کا بندوبست اور چوتھی دیانت دار جج صاحبان کے لئے آزمائشوں کا حصار۔ اِن لامحدود خواہشات کی راہ میں پاکستان الیکشن کمیشن سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہو رہا ہے۔ اُس کی طرف سے ایک تفصیلی رپورٹ میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ای وی ایم کے ذریعے شفاف انتخابات کا انعقاد محال ہے اور بیرونِ ملک سے انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کا عمل بھی محفوظ نہیں۔ اِس رپورٹ کے منظرِ عام پر آتے ہی ہمارے وزیر ریلوے جن کا انتخابی عمل سے دور کا بھی تعلق نہیں، طیش میں آ گئے اور اِلیکشن کمیشن کو آگ لگانے کی خواہش کا اظہار فرما دیا۔ بدقسمتی سے تحریکِ انصاف کے کچھ رہنماؤں کا یہی مائنڈسیٹ ہے کہ اُس کے ارادوں میں حائل ہونے والے ہر ادارے کا گلا گھونٹ دیا جائے۔اِسی مائنڈ سیٹ کے ساتھ عدلیہ کو مختلف طریقوں سے دباؤ میں رکھا جا رہا ہے۔ میڈیا کی زبان بندی کے لئے پاکستان میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) کا شکنجہ تیار ہے جس کے خلاف صحافتی برادری کے علاوہ سول سوسائٹی کے طاقت ور حلقے میدان میں اُتر آئے ہیں۔ ایک شدید بحران کی کیفیت محسوس ہو رہی ہے۔ ایسے میں صدرِ مملکت جناب عارف علوی نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم کے بارے میں ایسے جملے ادا کیے جو خوشامد کی ذیل میں آتے ہیں

اور اُن کے منصب کے سخت منافی ہیں۔ اُنہوں نے عالمی قائدین سے اپیل کی ہے کہ عمران خان کے وژن کو اپناتے ہوئے اُن کی مریدی اختیار کر لی جائے۔ اِن دنوں حکومت کا زیادہ تر کاروبار پیری مریدی پر ہی چل رہا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے بھیدی جناب حفیظ جاوید نے ہمیں اطلاع دی ہے کہ ہمارے دانش ور وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک مرید کو اپنا خصوصی مشیر مقرر کیا ہے اور سیکرٹری خارجہ کے جملہ اختیارات اُسے سونپ دیے ہیں۔ اب جب ہمارے وزیرِ خارجہ دفتر میں تشریف لاتے ہیں، تو اُن کا استقبال ایک پیر کے طور پر کیا جاتا ہے۔ یہی عالم وزیرِاعظم کے دفتر کا ہے جہاں قدم قدم پہ قصیدہ آرائی ہوتی ہے۔ قصیدوں کی جلو میں مغلیہ خاندان نے سلطنت گنوا دِی تھی۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اُس برے انجام سے محفوظ رکھے اور پاکستان کو ایک مثالی ریاست بنانے کی توفیق عطا فرمائے!ہماری حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے جس نے 90فی صد آبادی سے زندہ رہنے کی امنگ ہی چھین لی ہے۔ سب سے زیادہ خطرے کی بات یہ ہے کہ وہ ادارے جن کو دستور نے ریاست کے تحفظ کی ذمہ داری سونپی ہے، وہ بھی ریاستی مشینری کے کل پرزے اکھاڑ دینے والوں کا ہاتھ نہیں روک سکے۔ امریکہ افغانستان میں شکست کھانے کے بعد پاکستان پر اُس کا ملبہ ڈالنے پر تُلا ہوا ہے اور چین کے گرد گھیرا تنگ کیے جا رہا ہے۔ ہمارا پورا اِنحصار چین پر ہے جس نے ایک ہی ہلے میں بھارت کی ہوا نکال دی ہے۔ اب وہی چین سی پیک کے حوالے سے ہم سے ناراض دکھائی دیتا ہے۔ ہمارے اربابِ اختیار کچھ دوسرے ہی مشاغل میں الجھے ہوئے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی رِٹ ضرور قائم رکھے گا اور حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ بامعنی مذاکرات کرنا پڑیں گے۔ پیری مریدی کے مصنوعی کرشمے اپنی کشش کھوتے جا رہے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لڑکی کو اپنے چکر میں کیسے پھنسایا ؟

اللہ پاک کو کیا جواب دوں گا۔۔ طالبان گورنر نے سب کا دل جیت لیا ، ویڈیو وائرل