in

ترکی کی ایک خاتون پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے لاہور پہنچ گئی ، لڑکا بھی ائیر پورٹ پر آگیا مگر پھر ایسا کیا ہوا کہ پریم کہانی وہی ختم ہو گئی ؟ جانیے

ترکی کی ایک خاتون پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے لاہور پہنچ گئی ، لڑکا بھی ائیر پورٹ پر آگیا مگر پھر ایسا کیا ہوا کہ پریم کہانی وہی ختم ہو گئی ؟ جانیے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی نوجوان کے ساتھ شادی کا خواب سجائے ترکی سے لاہور آنے والی خاتون کو متوقع شوہر زیادہ عمر کے باعث چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ ایان چنگ یلدیز نامی ترک خاتون لاہور کے علاقے بادامی باغ میں اپنے فیس بک فرینڈ سے شادی کرنے پہنچیں۔ نوجوان نے انہیں ریسیو کیا اور جب

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی نوجوان کے ساتھ شادی کا خواب سجائے ترکی سے لاہور آنے والی خاتون کو متوقع شوہر زیادہ عمر کے باعث چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

ایان چنگ یلدیز نامی ترک خاتون لاہور کے علاقے بادامی باغ میں اپنے فیس بک فرینڈ سے شادی کرنے پہنچیں۔ نوجوان نے انہیں ریسیو کیا اور

جب دیکھا کہ خاتون کی عمر 54 سال ہے تو وہ گاڑی لانے کا بہانہ کرکے اسے چھوڑ کر بھاگ گیا۔خاتون کے مطابق اس کی لاہور کے نوجوان سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی۔

اس نے فیس بک پر اپنی جوانی کی تصویر لگا رکھی تھی لیکن حقیقت میں ان کی عمر 54 سال ہے اور اسی وجہ سے ان کا محبوب انہیں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

خوفزدہ محبوب کے فرار ہونے پر خاتون تھانہ لاری اڈہ پہنچ گئیں لیکن اردو اور انگریزی سے ناواقف ہونے کی بنا پر پولیس اہلکاروں کو اپنا مسئلہ نہ سمجھا سکیں جس کے بعد پولیس حکام نے ترک قونصل خانے سے رابطہ کیا۔

ترک خاتون نے واپس جانے سے انکار کردیا ہے اور درخواست کی ہے کہ اس کے محبوب کو ڈھونڈا جائے۔ ترک قونصل خانے نے خاتون کیلئے رہائش کا انتظام کرکے پولیس کے بغیر اپنے طور پر نوجوان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویسے تو میں ایک شو کے 1 لاکھ روپے لیتا ہوں لیکن اگر یہ شو دلدار پرویز بھٹی کے لیے ہے تو صرف 50 ہزار لونگا ۔۔۔۔عمر شریف مرحوم نے ایک بار یہ بات کیوں کہی تھی اور معاملہ کی اصلیت کیا نکلی ؟جان کر آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

میر شکیل الرحمان کی بیٹی کی شادی پی ٹی آئی کے کس رہنماء کے بیٹے سے ہونے جا رہی ہے؟