in

بھارتی گلوکار نے ’پاکستانی پری زاد ‘ سے شادی کر لی! پاکستانیوں کے لیے خصوصی پیغام جاری

بھارتی گلوکار نے ’پاکستانی پری زاد ‘ سے شادی کر لی! پاکستانیوں کے لیے خصوصی پیغام جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی پلے بیک سنگر اور موسیقارشیری مان (سریندر سنگھ مان) نے اپنے فالوورزکو خوش خبری سنائی ہے کہ انہوں نے پاکستانی لڑکی پری زاد سے شادی کرلی ہے ۔بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار شیری مان نے پاکستانی لڑکی پری زاد سے شادی کی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا۔

کہ ’آپ کی آنکھیں میرے ش راب چھوڑنے کا سبب ہیں، لو یو پری زاد، میں ہمیشہ کے لیے تمہارا مان ہوں۔‘انہوں نے کہا کہ سوچ لیا ہے کہ جیسے بیگم کہے گی ویسا ہی کریں گے ورنہ مشکل ہوجائے گی،

رب سب کو ایسی ہی گھروالی دے۔شیری مان نے ایک اور انسٹا سٹوری میں اپنی اہلیہ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ ’اس وقت اگر کسی ملک نے کسی دوسرے ملک پر حملہ کرنا ہے

تو مجھے بلا لے کیونکہ جٹ کو جو ملنا تھا وہ مل گیا۔پوسٹ کے اختتام پربھارتی موسیقارنے لکھا کہ آپ کی بھابھی کیلئے، پاکستان زندہ باد، شیری مان نے اہلیہ کا مکمل تعارف تو نہیں کروایا تاہم اگلی انسٹا پوسٹ میں انہوں نے یہ ضرور واضح کردیا

کہ اہلیہ سے ان کا رابطہ فیس بک پر ہوا تھا اور وہ اب انہیں ٹورنٹو میں مل گئی ہیں۔ دوسری جانب سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے اطمینان بخش خبر آ گئی ہے ،محکمہ موسمیات نے ہفتے کے آخر میں بارشوں کی پیشگوئی کر د ی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیاہے کہ کم شدت کی مغربی ہوائیں ہفتے کی شام ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی ، ہفتے کی رات سے اتوار کے دوران کشمیر ، گلگت میں بارش اور برفباری کی توقع ہے ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میرے دادی دادا کو مسلمان خاندان نے 2 مہینے تک گھر میں چھپائے رکھا کیونکہ

سیالکوٹ واقعہ۔۔ مزدوروں کو اشتعال دلانےوالے سپروائزر اور مقتول پریانتھا کے درمیان کیا لڑائی چل رہی تھی،پولیس رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات