in

سیالکوٹ واقعہ۔۔ مزدوروں کو اشتعال دلانےوالے سپروائزر اور مقتول پریانتھا کے درمیان کیا لڑائی چل رہی تھی،پولیس رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

سیالکوٹ واقعہ۔۔ مزدوروں کو اشتعال دلانےوالے سپروائزر اور مقتول پریانتھا کے درمیان کیا لڑائی چل رہی تھی،پولیس رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعہ میں فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کی ہلا کت کی پولیس تحقیقات میں مزید انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ورکرز اور دوسرا عملہ غیر ملکی منیجرکو سخت ناپسند کرتے تھے اور پریانتھا اور فیکٹری کے دوسرے عملے میں اکثر تکرار ہوتی رہتی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ پریانتھا کے خلاف ورکرز اور سپروائزر نے مالکان سے کئی بارشکایت بھی کی تھی جبکہ واقعے کے روز پریانتھا کمارا نے پروڈکشن یونٹ کا اچانک دورہ کیا تھا جہاں ناقص صفائی پر پریانتھا کمارا نے ورکرز اور سپروائزر کی سرزنش کی تھی

۔پولیس کے مطابق فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا نے ورکرز کو دیواروں پر رنگ کیلئے تمام اشیا ہٹانے کا کہا تھا اور مقتول منیجر خود بھی دیواروں سے چیزیں ہٹاتا رہا، اسی دوران مذہبی پوسٹر بھی اتارا جس پر ورکرز نے شور مچایا تو مالکان کے کہنے پر پریانتھا کمارا نے معذرت کر لی تھی۔پولیس تحقیقات کے مطابق جس سپروائزر کی پریانتھا نے سرزنش کی

اسی نے بعد میں ورکرز کو اشتعال دلایا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پریانتھا کمارا فیکٹری میں بطورجنرل مینجر پروڈکشن ایمانداری سے کام کرتا تھا اور فیکٹری قوانین پر سختی سے عمل درآمدر کراتا تھا جس پر فیکٹری مالکان بھی اس کے کام سے خوش تھے۔قبل ازیں سری لنکن منیجر کی ہلا کت کے واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آئی تھیں۔پولیس کی تحقیقات کے مطابق وقوعہ کے وقت فیکٹری میں رنگ روغن کا کام جاری تھا،

سری لنکن شہری نے صبح 10 بج کر28 منٹ پردیوارپر لگے کچھ پوسٹرز اتارے تو اس دوران فیکٹری منیجر اور ملازمین میں معمولی تنازع ہوا۔تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ فیکٹری منیجر زبان سے نا آشنا تھا

جس وجہ سے اسے کچھ مشکلات درپیش تھیں تاہم فیکٹری مالکان نے ملازمین کےساتھ تنازع حل کرایا اور فیکٹری منیجر نے غلط فہمی کا اظہار کرکے معذرت بھی کی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارتی گلوکار نے ’پاکستانی پری زاد ‘ سے شادی کر لی! پاکستانیوں کے لیے خصوصی پیغام جاری

دن میں کتنی بار پیشاب کرنا چاہیے؟زیادہ پیشاب آہنت کی وجوہات اورعلاج