خانہ بدوش کی شاہانہ شادی بارات لیموزین پر لے گیا، گداگر باپ نے اپنے بیٹے کی خواہش پوری کرنے کیلئے 90 ہزار روپے لیموزین کا کرایہ دیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد کشمیر کے گداگر نے اپنی بارات لیموزین پر لے جانے کی خواہش کی،والد نے جسے پورا کردکھایا، میڈیا رپورٹس
کے مطابق آزاد کشمیر کے بوٹا نامی گدا گر نے بیٹے کی خواہش پوری کرکے زندگی کی سب سے بڑی خوشی دے دی۔میر پور جاتلا کے پیشہ ور گدا گر خاندان نے ایسی شادی کی جس کے دور دور تک چرچے ہیں،
بوٹا کابیٹا اپنی دلہنیا کو لینے چمچماتی لیموزین پر گیا، تو دلہن خوشی سے نہال اور رشتے دار دنگ رہ گئے۔بوٹا نامی شخص نے بیٹے کی شادی پر لاکھوں روپے خرچ کرڈالے
،لیموزین کا ایک دن کا کرایہ ہی نوے ہزار روپے دیا۔محمد بوٹا نے بتایا کہ جب خوبصورت سجاوٹ کے ساتھ چمچماتی لیموزین پر بارات لے کر گئے تو لوگوں کی آنکھیں
کھلی رہ گئی۔لیموزین میں اپنے دولہا کو دیکھ کر دلہن بھی حیرت زدہ اور خوش ہوئی، کیونکہ کسی کو شادی پر اتنی پرتعیش کار کی توقع نہیں تھی،
شاہانہ شادی کو دیکھنے والے تو حیران ہی رہ گئے، میرپور میں بوٹا کے بیٹے کی شادی کی
ہی باتیں چل رہی ہیں، بوٹا بھی بیٹے کی خوشی میں خوش ہے،اہل علاقہ بھی بوٹا کومبارکبادیں دے رہے ہیں۔