in

ازبکستان پاکستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے، ازبکستان اب ایران کی بجائے پاکستان کی بندرگاہوں کو استعمال کرے گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) پاکستان اور ازبکستان 15 جولائی 2021ء جمعرات کو اہم ٹرانزٹ ٹریڈ ایگری منٹ کرنے جا رہے ہیں، اس تجارتی معاہدے سے ازبکستان سی پیک سے فائدہ اٹھا سکے گا اور ایران کی جگہ پاکستان کی بندرگاہوں کو استعمال کر سکے گا۔ اب تک ازبکستان ایران کی سمندری بندرگاہ عباس پر کافی حد تک انحصار کرتا ہے

، ازبکستان اور پاکستان کے درمیان معاہدے سے ازبکستان کی بیشتر تجارت پاکستانی بندرگاہوں خصوصاً گوادر بندرگاہ پر منتقل ہو جائے گی۔ اس معاہدے کو وزیراعظم کے دورہ کے ساتھ مشروط کیا جا رہا ہے، واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان جمعرات کو ازبکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ازبک صدر کی دعوت پر وزیر اعظم عمران خان ازبکستان کے دو روزہ دورے پر جمعرات کو روانہ ہو رہے ہیں، وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ اور کابینہ ارکان سمیت وفد بھی ہو گا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے معروف کاروباری افراد کا وفد بھی تاشقند جائے گا،دونوں رہنماؤں کے مابین تجارت ، اقتصادی تعاون اور رابطے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ترجمان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔انہوںنے کہاکہ دورے کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے، ترجمان نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان ازبکستان بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ تاشقند میں مشترکہ بین السرکاری کمیشن کے چھٹے اجلاس اور مشترکہ بزنس کونسل کے افتتاحی اجلاس کا بھی انعقاد کیا جائے گا، ترجمان نے کہاکہ وزیر اعظم وسطی اور جنوبی ایشیا کی علاقائی رابطہ چیلنجز اور مواقع سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے،پاکستان اور ازبکستان تاریخی برادرانہ تعلقات سے لطف اندوز ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خانہ بدوش کی شاہانہ شادی بارات لیموزین پر لے گیا، گداگر باپ نے اپنے بیٹے کی خواہش پوری کرنے کیلئے 90 ہزار روپے لیموزین کا کرایہ دیا

کنٹرولر بورڈ کے بیٹے کی میٹرک کے امتحان میں فل پروٹوکول کے ساتھ نقل کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر