in

جنس چھپا کر ڈیڑھ سال تک امامت کرنے والا خواجہ سرا گرفتار

جنس چھپا کر ڈیڑھ سال تک امامت کرنے والا خواجہ سرا گرفتار

راولپنڈی پولیس نے جنس چھپا کر ڈیڑھ سال تک امامت کرنے والے خواجہ سرا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مقدمہ اہل علاقہ کی مدعیت میں تھانہ روات میں درج کیا گیا

اور ملزم محمد خان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔مدعی مقدمہ راجہ شفیق نے الزام لگایا ہے کہ محمد خان نامی خواجہ سرا ڈیڑھ سال تک مقامی مسجد میں امامت کرتا رہا اور

متعدد نماز جنازہ کی بھی امامت کی۔راجہ شفیق کے مطابق گزشتہ ماہ خواجہ سرا نے مسجد کی امامت چھوڑی جس پر اہل علاقہ نے اس کو باعزت طریقے سے رخصت کیا لیکن ایک روز قبل پولیس نے ملزم کو خواجہ سرا کے روپ میں بھیگ مانگتے ہوئے گرفتار کیا

جس پر معلوم ہوا کہ محمد خان خواجہ سرا ہے۔پولیس کا کہنا تھاکہ ملزم سے مزید تفتیش کے لیے مقامی عدالت سے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مشہور کامیڈین طارق ٹیڈی کی ننی منی بیٹیاں باپ کے انتقال کے بعد بھیک مانگنے پر مجبور

رونالڈو نے زلزلے سے متاثرہ شامی بچے کی مراد پوری کردی