in

مشہور کامیڈین طارق ٹیڈی کی ننی منی بیٹیاں باپ کے انتقال کے بعد بھیک مانگنے پر مجبور

مشہور کامیڈین طارق ٹیڈی کی ننی منی بیٹیاں باپ کے انتقال کے بعد بھیک مانگنے پر مجبور

وہ حسین چہرہ جو سب کو ہنساتا تھا اس کے باتیں سن کر لوگ کلھکھلاتے تھے ۔وہ کامیڈی کی کی دنیا کا بادشاہ تھا ۔ اس کی بغیر کوئی بھی ہنسی کا شو نامکمل ہوتا تھا

۔ چند مہینے پہلے پنجاب سے تعلق رکھنے والے مشہور کامیڈین طارق ٹیڈی کا انتقال ہوا جس پر ان کے مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا۔ حال ہی میں ان کی 2 ننھی بیٹیوں کی ایسی تصویر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر طار ٹیڈی کے مداح دوبارہ غم میں ڈوب گئے ہیں۔

یہ دونوں بچیاں لاہور گورنر ہاؤس کے سامنے پیلے رنگ کا پلے کارڈ اٹھائے ہیں جس پر لکھا ہے کہ “ہم مشہور کامیڈین طارق ٹیڈی کی بیٹیاں ہیں۔ پاپا نے ہمیں بڑے نازوں سے پالا تھا لیکن ان کے انتقال کے بعد گھر کے حالات بہت خراب ہیں۔

ماما نے ہمیں اسکول سے بھی اتھا لیا ہے۔ ہم یہاں در در کی ٹھوکریں کھا رہی ہیں۔ مہربانی کر کے ہماری مالی مدد کی جائے اور ہمیں ہمارا حق دیا جائے“ پاپا آپ واپس آجائیں اس کے نیچے اپنے مرحوم باپ کے لئے انگریزی زبان میں ایک پیغام بھی لکھا ہے کہ “پاپا ہم آپ کو بہت یاد کرتے ہیں آپ واپس آجائیں“

یہ طارق ٹیڈی کی حقیقی بیٹیاں ہیں طارق ٹیڈی کے بڑے بیٹے کا نام سونو جبکہ ان کی دوسری بیوی سے 2 بیٹیاں صفا اور مروہ ہیں۔ والد کی موت کے بعد صفا اور مروہ نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ بابا انھیں حافظ قرآن بنانا چاہتے تھے

۔ البتہ اب والد کے انتقال کے بعد وہ سڑکوں پر مالی مدد مانگنے پر مجبور ہیں۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے ٹوئٹر پر کئی صحافیوں نے تصدیق بھی کی ہے کہ یہ طارق ٹیڈی صاحب کی حقیقی بیٹیاں ہیں لہذا انھیں تحفظ اور مدد فراہم کی جائے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھوت شادی کیا ہوتی ہے؟؟یہ کس ملک میں اور کیوں کرائی جاتی ہے؟؟؟جانیے حیرت انگیز حقائق

جنس چھپا کر ڈیڑھ سال تک امامت کرنے والا خواجہ سرا گرفتار