in

بھوت شادی کیا ہوتی ہے؟؟یہ کس ملک میں اور کیوں کرائی جاتی ہے؟؟؟جانیے حیرت انگیز حقائق

بھوت شادی کیا ہوتی ہے؟؟یہ کس ملک میں اور کیوں کرائی جاتی ہے؟؟؟جانیے حیرت انگیز حقائق

چین کے ایک قبرستان میں دفن نوجوان لڑکی کی باڈی کو غائب کر لیا گیا ۔ شک ہے کہ یہ باڈی بھوت شادی کے لیے چرائی گئی ہے۔ بھوت شادی ایسی شادی ہوتی ہے جس میں ایک یا دونوں فریقین متوفی ہوں۔ چین میں اگر کوئی کنوارہ مرجائے تو اس کے

گھر والے اس کی شادی کسی مردہ لڑکی سے کراتے ہیں تاکہ ان کی اخروی زندگی سکون سے گزرے۔یہ شادی لڑکے یا لڑکی کے شادی سے پہلےا چانک مرنے پر کی جاتی ہے۔ 2015میں بھوت شادی کے لیے چین کے صوبے شنسی کے ایک گاؤں سے ریکارڈ 14 لڑکیوں کی باڈیز چر ائی گئیں

۔ اب شمالی چین کے ایک گاؤں کے خاندان کا خیال ہے کہ اُن کی 18 سالہ بیٹی کی میت بھی بھوت شادی کے لیے چرائی گئی ہے۔لڑکی کے گھر والوں کا کہنا ہے

کہ انہوں نے دو دہائی پہلے لڑکی کی تدفین کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے تابوت میں کوئی قیمتی چیز بھی نہیں رکھی تھی۔کھدی ہوئی قبر کے پاس ایک دستانہ ملا ہے جو ممکنہ طور پر چور کا ہو سکتا ہے۔ اس دستانے کو

پولیس نے ثبوت کے طور پر اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔لڑکی کے رشتے داروں کا کہنا ہے کہ کافی عرصہ پہلے کچھ اجنبی ان کے گھر آئے تھے اور انہوں نے پیسوں کے عوض میت بیچنے کی پیش کش کی تھی۔ تاہم گھر والوں نے میت بیچنے سے انکار کر دیا تھا۔ مقامی حکام اس کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بل گیٹس کی ہائی سکول کے طلبہ کو نصیحت آموز تقریر جانیے تقریر میں بل نے کیا کہا!

مشہور کامیڈین طارق ٹیڈی کی ننی منی بیٹیاں باپ کے انتقال کے بعد بھیک مانگنے پر مجبور