کراچی(ویب ڈیسک) حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو تو آصف زرداری سے بڑے اور تربیت یافتہ کرپٹ رہنما ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری پر کڑی تنقید کی۔ نجی ٹی وی سماء کےپروگرام حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں جرم کی حکومت ہے
اور اب تک 2 ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوچکی ہے۔ب ے نظیربھٹو کی شہادت پر ریکارڈ کو آگ لگواکر 10 لاکھ ایکڑ کا جعلی کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ بنایا گیا۔انھوں نے کہا کہ آصف زرداری کو حکومت اور کرپشن کا خمار40 سال کی عمر میں چڑھا لیکن بلاول کو 18 سال میں ہی ایک طرف پھوپھی اور دوسری طرف ٹپی مل گئے۔حلیم عادل نے کہا کہ بلاول دور میں سندھ میں کرپشن 90 فیصد سے زائد بڑھی۔ اپوزیشن لیڈر نے دعویٰ کیا کہ سندھ کی اہم شخصیات آئندہ چند ماہ میں پی ٹی آئی کا حصہ بنیں گی۔ وزیراعظم سندھ پر ایڈوائزری کمیٹی بنائیں گےاور ارکان کی بات خود سنیں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے خاتمے پر ان کا ٹھکانہ جیل ہوگا۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ