in

بنگلہ دیش میں چھپن چھپائی کھیلتا ہوا بچہ ملائیشیا پہنچ گیا

بنگلہ دیش میں چھپن چھپائی کھیلتا ہوا بچہ ملائیشیا پہنچ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش میں چھپن چھپائی کھیلتے ہوئے ایک بچہ ملائیشیاء جا پہنچا۔ دی مرر کے مطابق واقعہ کچھ یوں ہوا ہے کہ فہیم نامی یہ بچہ اپنے دیگر دوستوں کے ساتھ ساحلی شہر چٹاگانگ میں چھپن چھپائی کھیل رہا تھا۔ ان سب کے گھر بندرگاہ کے قریب تھے۔

اور یہ بچہ جا کر ایک کنٹینر میں چھپ گیا۔ یہ کنٹینر ملائیشیاءجانے کے لیے تیار تھا۔ کسی کو احساس بھی نہ ہوا کہ کنٹینر میں بچہ موجود ہے اور انہوں نے کنٹینر بحری جہاز پر لاد دیا اور 6دن کا سفر طے کرتے ہوئے بچہ ملائیشیاءجا پہنچا

۔اتنے دن کی بھوک پیاس کی وجہ سے بچے کی حالت غیر ہو چکی تھی اور وہ بے ہوشی کے قریب تھا۔ اسے سٹریچر پر بندرگاہ سے ہسپتال پہنچایا گیا۔ اچانک فہیم نے خود کو ایک اجنبی شہر اور اجنبی لوگوں میں پایا جن کی زبان بھی اسے سمجھ نہیں آتی تھی۔ ابتدائی طور پر اس کیس کو انسانی سمگلنگ کے طور پر لیا گیا

اور تاہم فہیم نے کچھ ہوش سنبھالنے پر کچھ اور ہی حقیقت بتائی۔ ملائیشین پولیس اس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ملائیشین وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ بچے کو واپس بنگلہ دیش پہنچانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب امریکہ میں ایک بلڈر کو ایک گھر کی دیوار سے کرنسی نوٹوں سے بھرا ہوا بیگ ملا مگر اس کی یہ دریافت نعمت کی بجائے نحوست ثابت ہوئی

۔ ڈیلی سٹار کے مطابق باب کٹس نامی یہ بلڈر لیک ایری، کلیولینڈ کے قریب واقع اس گھر میں کام کر رہا تھا جہاں یہ بیگ دیوار میں چھپایا گیا تھا جس میں تین لاکھ ڈالر کی رقم تھی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

…املی کے پتوں کا جوس پینے والی خواتین کی چھاتیاں خواتین کیلئے زبردست نسخہ

بھارت میں شادی کے منڈپ پر ہی دلہن نے شادی ختم کرانے کیلئے پولیس بلا لی حیران کن وجہ سامنے آ گئی