شاہین شاہ آفریدی نے سب بتا دیا
شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی کس کی خواہش پر کی؟ شاہین شاہ آفریدی نے سب بتا دیا
قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ سٹار آل راؤنڈر
شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی ان کی اپنی خواہش پر ہوئی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے بتایا
کہ وہ اپنی ہونے والی اہلیہ سے مل چکے ہیںاور آگے بھی ملیں گے۔شادی سے متعلق سوال پر شاہین کا کہنا تھا کہ صحیح وقت آنے
پر شادی کرلوں گا۔ ابھی کرکٹ پر فوکس ہے اور منگیتر بھی پڑھ رہی ہیں
۔مداحوں سے متعلق کیے گئے سوال پر شاہین نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے
کہ میری منگیتر بھی میرے مداحوں اور شائقین سے تنگ ہوتی ہوں گی لیکن میں لڑکیوں کو زیادہ
لفٹ نہیں کرواتا۔چھوٹی عمر میں منگنی کے سوال پر قومی کرکٹرنے کہا کہ میرا جو دل ہے وہ مجھے مل گیا ہے۔