in

عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے بعد جنرل باجوہ نے بھی اپنی مدت ملازمت سے متعلق بڑا اعلان کردیا

عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے بعد جنرل باجوہ نے بھی اپنی مدت ملازمت سے متعلق بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیتے ہوئے پانچ سال کیلئے نا اہل کر دیا ہے

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیتے ہوئے پانچ سال کیلئے نااہل قرار دیدیا ہے۔

اور ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ سنایا ہے ۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کے

رہنماء اسد عمر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے  اس فیصلے کے خلاف فوری اسلام آباد ہائیکورٹ سے

رجوع کریں گے ، فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے ۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کا عمران خان کی نااہلی کا متفقہ فیصلہ مسترد کرتے ہوئے اسے تنقید کا نشانہ بنایا۔ جبکہ اس فیصلے پر شہباز گل نے رد عمل جاری

کر دیا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ آج یہ فیصلہ نوازشریف کے ذاتی ملازم نے دیاہے ، نوازشریف نے یہ فیصلہ لکھا ہے اور اس کے ذاتی ملازم نے دستخط کر کے یہاں پر سنایا ہے

، دو بجے کا وقت دیا گیا ہے اور دو بجے گیٹ کو تالے لگا دیئے گئے ، میڈیا کو بھی اندر نہیں آنے دیا گیا۔عمران خان جہاں دستخط کر دے

وہاں کروڑاربوں روپے اکھٹے ہو جاتے ہیں ۔ جب کہ دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پانچ ہفتوں میں ریٹائر ہو رہاہوں ، توسیع نہیں لوں گا ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے

مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھا کہ پاک فوج پاکستان کی سیاست میں کوئی کردار ادا نہیں کرے گی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک شخص کےانتقال کر جانے کی وجہ سے انکا گھر ہی خالی ہو گیا

آئرلینڈ نے 2 بار کی ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز کو T20 ورلڈ کپ سے باہر کردیا