in

ٹرانسجینڈر بل کا معاملہ : شریعت کورٹ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے پول کھل کر رہ گئے ، اصل چہرہ بے نقاب

ٹرانسجینڈر بل کا معاملہ : شریعت کورٹ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے پول کھل کر رہ گئے ، اصل چہرہ بے نقاب

اسلام آباد(ویب ڈیسک) جمیعت علمائے اسلام کے وکیل نے ٹرانس جینڈر قانون کی حمایت کا اعتراف کیا ہے جب کہ چیف جسٹس شریعت کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ جے یو آئی نے خود ٹرانس جینڈر قانون منظور کیا، اب یہاں کیا لینے آئی ہے۔وفاقی شرعی عدالت میں ٹرانس جینڈر ایکٹ کیخلاف جمیعت علمائے اسلام

کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جے یو آئی کے وکیل کامران مرتضی نے کہا کہ قانون کیخلاف دیگر درخواستیں پہلے سے زیر سماعت ہیں۔قائم مقام چیف جسٹس شریعت کورٹ نے پوچھا

کہ آپکی درخواست میں نیا کیا ہے؟۔ کامران مرتضی نے جواب دیا کہ اپنی جماعت کی نمائندگی چاہتے ہیں۔قائم مقام چیف جسٹس شریعت کورٹ نے پوچھا کہ کیا جے یو آئی قانون کی منظوری میں شامل تھی؟۔

کامران مرتضی نے جواب دیا کہ جے یو آئی نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کی حمایت کی تھی۔قائم مقام چیف جسٹس شریعت کورٹ نے کہا کہ قانون خود منظور کیا تو عدالت کیا لینے آئے ہیں؟ کیا یہ جے یو آئی کی ذمہ داری نہیں تھی کہ جائزہ لیکر قانون بناتے؟

پانچ سال بعد جے یو آئی کو یاد آیا جب درجن درخواستیں عدالت آ چکی ہیں۔وکیل جے یو آئی نے کہا کہ ہم نے جنس تبدیلی کے اختیار کی شق چیلنج کی ہے۔چیف جسٹس شریعت کورٹ نے ریمارکس دیے کہ جس شق کا حوالہ دے رہے ہیں وہ غلط ہے،

لگتا ہے آپ نے قانون پڑھا ہی نہیں، پانچ سال پہلے آپکو نہیں پتا تھا کہ قانون کا غلط استعمال ہوگا؟۔وکیل جے یو آئی کامران مرتضی نے کہا

کہ اندازہ ہے کہ عدالت آنے میں تاخیر ہوگئی ہے، پارلیمنٹ میں ترمیمی بل بھی جمع کروا دیا ہے، آج پرائیویٹ ممبر ڈے پر بل پیش کیا جائے گا۔قائم مقام چیف جسٹس نے ان سے کہا کہ عدالت آنے کے

بجائے پارلیمان میں بولنا چاہیے تھا۔شریعت کورٹ نے جے یو آئی کی درخواست دیگر مقدمات کیساتھ منسلک کرتے ہوئے ٹرانس جینڈر ایکٹ کیخلاف تمام درخواستوں پر سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میری 2 شادیاں ہوئیں ہیں، اور میری بیٹی چاہے تو ۔۔ شوئتہ تیواری اپنی بیٹی اور زندگی کی تلخ حقیقت بتاتے ہوئے افسردہ ہوگئیں

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:10منٹ میں جسم کے 360 جوڑوں کا صدقہ