in

کیا اب ملالہ اداکاری کریں گی؟ ہالی وڈ میں انٹری دے دی

کیا اب ملالہ اداکاری کریں گی؟ ہالی وڈ میں انٹری دے دی

پاکستان کی کم عمر میں نوبل انعام جیتنے والی ملالہ یوسفزئی اکثر ہی اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں کا حصہ بنی رہتی ہیں البتہ اب انھوں نے ہالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

پروڈکشن ہاؤس کے ذریعے ذہن سازی

غیر ملکی جریدے “ورائٹی“ کے مطابق ملالہ نے “ایکسٹرا کریکیولر“ کے نام سے فلم پروڈکشن ہاؤس کا اعلان کیا ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے

کہ اس کے ذریعے لوگوں کے خیالات اور ذہن سازی کی جاسکتی ہے۔ ملالہ نے کہا کہ “’میں ایک ایسی لڑکی ہوں جوکہ مسلمان ہے

اور اس کا ایک پختون خاندان سےتعلق ہے۔ ہم ہمیشہ سفید فارم لوگوں کی کامیابیوں پر مبنی فلمیں دیکھتے ہیں جبکہ ہم ایشیئن لوگوں میں بھی تخلیق کرنے کی صلاحیت موجود ہے“

کیا ملالہ اداکاری کریں گی؟

ملالہ نے مزید کہا کہ دیکھنے والوں کو ہماری تخلیق کردہ کہانیوں کو دیکھنے کی صلاحیت بھی ہونی چاہئیے جس کا مرکزی کردار بھی خود ہوں

اور اب وہ کچھ ایسا ہی کرنے جارہی ہیں۔ ملالہ کی اس بات سے محسوس ہوتا ہے کہ شاید وہ پروڈکشن کے ساتھ ساتھ اداکاری کے جوہر بھی دکھائیں گی۔

اگرچہ انھوں نے اداکاری کے حوالے سے تصدیق نہیں کی ہے پھر بھی ان کے مداح بے چینی سے ان کی فلم کا انتظار کررہے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شادی کے ایک سال بعد شوہر کی موت ہوگئی پھر ۔۔ جانئے ریکھا کی زندگی کے وہ راز جو آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے

ایک بار آنجہانی لیڈی ڈٰیانا نے