اسلامی قوانین کا بہت احترام کرتی ہوں مگر۔۔ انجلینا جولی نے پاکستانی بچے کو گود نہ لینے کی کیا وجہ بتائی؟
مشہور بالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی اس وقت سیلاب زدگان سے ملنے اور ان کی مدد کے لئے پاکستان آئی ہوئی ہیں۔
انجلینا 20 ستمبر کو 3 دن کے قیام کے ارادے سے آئی ہیں اور اس دوران اندرون سندھ کے سیلاب سے متاثر علاقوں کا دورہ کریں گی۔
اس سے قبل بھی انجلینا 2 بار پاکستان آچکی ہیں۔ 2010 کے دورے پر ایک صحافی نے انجلینا سے کسی پاکستانی بچے کو گود
نہ لینے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انجلینا کا کہنا تھا “میں مذہبی حساسیت کی وجہ سے کسی پاکستانی بچے گو گود نہیں لے سکتی کیوں
کہ اسلامی ممالک میں بچوں کو گود لینے کے قوانین تھوڑے مختلف ہیں اور میں ان کا بہت احترام کرتی ہوں۔ البتہ بچوں کی کفالت کرنے کے اور بھی طریقے ہیں“
انجلینا جولی کے کتنے بچے ہیں؟
واضح رہے کہ انجلینا اور ان کے سابق شوہر بریڈ پٹ کے 3 بچے جبکہ 3 انھوں نے ویتنام، کمبوڈیا اور ایتھوپیا سے گود لئے ہوئے ہیں۔
اسلامی قوانین کا مقصد
جہاں تک سوال اسلامی قوانین کا ہے اس کے لئے ہم بتاتے چلیں کہ اسلام میں بچے کو گود لینے والا شخص بچے کا حقیقی والد یا والدہ نہیں سمجھا جائے گا
نہ ہی وہ بچے کا خاندانی نام تبدیل کرسکتا ہے۔ ان قوانین کا مقصد بچے کے اصل مسلم نسب کو برقرار رکھنا یے۔